عبدالرشید ترابی کا عوام الناس کے نام کھلا دعوتی خط

{AF}abdul rasheed turabiعبدالرشید ترابی کا عوام الناس کے نام کھلا دعوتی خط {/AF}

عبدالرشید ترابی کا عوام الناس کے نام کھلا دعوتی خط

جماعت اسلامی ہی خطے میں واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ تاریخ ساز کردار ادا کرنے کے علاوہ ریاست کے سارے حصوں کو بھی باہم مربوط رکھا ہے ، عبدالرشید ترابی فرسٹیشن کا شکار تعلیم یافتہ نوجوان خود کشیاں کرنے اور اپنی ڈگریاں نذر آتش کرنے پر مجبور کر دیے گئے۔تعمیرو ترقی کا عمل رکا ہوا ہے ، بالخصوص زلزلے کو دس سال گزرنے کے باوجود ابھی تک سینکڑوں سکول تعمیر نہیں ہو سکے ، بچے درختوں تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ،‘ آزاد جموں وکشمیر کے مسائل ہوں یا گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کی جنگ ہو جماعت ہی نے ہمیشہ اپنا تاریخی کردار ادا کیا ہے راولپنڈی ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے عوام الناس کے نام کھلا دعوتی خط تحریر کیا ہے جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ جماعت اسلامی ہی خطے میں واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ تاریخ ساز کردار ادا کرنے کے علاوہ ریاست کے سارے حصوں کو بھی باہم مربوط رکھا ہے ،فرسٹیشن کا شکار تعلیم یافتہ نوجوان خود کشیاں کرنے اور اپنی ڈگریاں نذر آتش کرنے پر مجبور کر دیے گئے۔تعمیرو ترقی کا عمل رکا ہوا ہے ، بالخصوص زلزلے کو دس سال گزرنے کے باوجود ابھی تک سینکڑوں سکول تعمیر نہیں ہو سکے ، بچے درختوں تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ،‘ آزاد جموں وکشمیر کے مسائل ہوں یا گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کی جنگ ہو جماعت ہی نے ہمیشہ اپنا تاریخی کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے لکھا ہے کہ اﷲ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ احسان ہے کہ اس نے ہمیں اشرف المخلوقات میں پیدا فرمانے کے بعد ایمان کی دولت سے سرفراز فرمایا اور نبی اکرم صلی اﷲ علیہ و سلم کی نسبت سے دنیا اور آخرت کی تمام نعمتوں کا مستحق ٹھہرایا۔ ہمارا عقیدہ و ایمان ہے نبی کریم صلی اﷲ علیہ و سلم پر نبوت کا سلسلہ ختم ہو گیا ۔ لیکن کار نبوت یعنی اﷲ تعالیٰ کے بندوں کو اﷲ کے ساتھ جوڑنا اور اس سر زمین پر نبی کریم صلی اﷲ علیہ کے دیے ہوئے نظام ہدایت کو نافذ کرتے ہوئے ایسا معاشرہ قائم کرنا سب مسلمانوں پر فرض ہے جس میں نیکی کرنا آسان ہو جائے اور بدی کا ماحول ختم ہو جائے ،اس معاشرے میں عدل و انصاف کی بالا دستی ہو ، ہر مظلوم کی داد رسی ہو اسے انصاف خریدنا نہ پڑے ۔حق دار کو اس کا حق اس کے گھر کی دہلیز پر ملے ۔ یہ اسی وقت ممکن ہے کہ پوری امت بیدار ہو کر اس فرض کو ادا کرے۔ جماعت اپنے قیام سے لے کر آج تک اس مشن کی انجام دہی کے لیے کوشاں ہے اور اسی جذبے کے نتیجے میں بر صغیر کے مسلمانوں نے طویل جدوجہد اور قربانیاں دینے کے بعد اسلام کے نام پر پاکستان حاصل کیا اور اسی پس منظر میں ریاست جموں وکشمیر کے مسلمانوں نے مہاراجہ کے استبدادی نظام کے خلاف علم جہاد بلند کیا جس کے نتیجے میں آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان ریاست کا ایک تہائی حصہ آزا دہوا ۔ آزادی کی اس تاریخی جدوجہد میں ریاست کے چپے چپے پر شہداء کا خون نچھاور ہوا تو اﷲ تعالیٰ نے ہمیں آزادی کی نعمت سے ہمکنار کیا ۔ مجاہدین سری نگر پہنچ چکے تھے کہ بھارت کی تحریک پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قراردادوں کے ذریعے عملی جہاد لپیٹ دیا اوروعدہ کیاگیا کہ اس کے زیر اہتمام آزادانہ ریفرنڈم کے ذریعے کشمیری اپنی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ لیکن شومئی قسمت سے تاحال ریاست کا ایک بڑا حصہ بھارت ہی کے قبضے میں ہے جہاں عظیم الشان تحریک جاری و ساری ہے۔آزاد خطے کو تحریک آزادی کا بیس کیمپ قرار دیتے ہوئے 24اکتوبر1947ء کو ایک انقلابی حکومت قائم کی گئی جس کی تاسیس کا مقصد تحریک آزادی کشمیر کی تقویت اورتکمیل قرار دیا گیا لیکن بد قسمتی سے بتدریج اس کا انقلابی کردار روایتی پاور پالیٹکس کے نتیجے میں کمزور کر دیاگیا۔اس حکومت کے دو بڑے مقاصد تھے ایک یہ کہ آزاد خطہ میں ایک اسلامی فلاحی معاشرہ قائم کرنا جہاں عدل اورمیرٹ کی بالا دستی ہو اور تعمیر و ترقی کا ایسا نمونہ بنے جو مقبوضہ ریاست کے لیے کشش کا باعث بن سکے اور دوسرے تحریک آزادی کے ہر محاذ پر پشتیبانی کرنا لیکن آج یہاں کی حکومت دونوں مقاصد کے حصول میں قطعی ناکام ہو چکی ہے ۔ فرسودہ نظام سیاست کی وجہ سے مفاد پرستی اور برادر ازم کو فروغ دیاگیا جس کے نتیجے میں حکومت کا ہر شعبہ اور ادارہ عوام کی خدمت کرنے یا انہیں حقوق اور عدل و انصاف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے ۔لاکھوں تعلیم یافتہ نوجوان بے روز گار ہیں ۔ ان کے حوالے سے کوئی لائحہ عمل طے نہیں کیاگیا جو چند آسامیاں تخلیق ہوتی ہیں میرٹ کی بجائے پسند و ناپسند کی بنیا دپر ُپر کر دی جاتی ہیں، فرسٹیشن کا شکار تعلیم یافتہ نوجوان خود کشیاں کرنے اور اپنی ڈگریاں نذر آتش کرنے پر مجبور کر دیے گئے۔تعمیرو ترقی کا عمل رکا ہوا ہے ، بالخصوص زلزلے کو دس سال گزرنے کے باوجود ابھی تک سینکڑوں سکول تعمیر نہیں ہو سکے ، بچے درختوں تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ، ذرائع مواصلات ، ہسپتال اور انفراسٹرکچر مکمل نہیں ہو سکا۔ اسی طرح متاثرین منگلا ڈیم گوناں گوں مسائل سے دوچار ہیں ، ہسپتالوں میں غریب آدمی کے لیے علاج معالجے کی سہولتیں مفقود ہیں، خواتین جو آبادی کا پچاس فیصد ہیں ان کے مسائل اور حقوق کے حوالے سے کوئی لائحہ عمل نہیں ہے۔مہاجرین اور سیز فائر لاین پر بھارتی شیلنگ سے متاثرین کے مسائل جوں کے توں ہیں ، سیلاب اور سلائیڈز سے جو لوگ متاثر ہوئے ان کی داد رسی کا عمل مفقود ہے ، وہ انقلابی حکومت جس کے بانی صدر غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان صاحب نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں میں تحریک آزادی کی نمائندگی کی تھی ۔اس کے کار پردازان کا کوئی آئینی اور عملی کردار موجود نہیں ہے ۔ ان حالات میں ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ مفاد پرستی ، مصلحت کوشی اور تعصبات کے دائروں سے نکل کر بیس کیمپ کے حقیقی کردار کی بحالی کے لیے ہماراساتھ دیں تا کہ آزاد جموں وکشمیر میں آمدہ انتخابات میں ایک ایسی حکومت قائم ہو سکے جو تحریک آزادی کی تقویت کا ذریعہ بھی ہو اور ایک اسلامی اور خوش حال کشمیر کے قیام کے لیے اپنا کردار بھی ادا کر سکے۔زلزلہ اور سیلاب جیسی قدرتی آفات ہوں یا تحریک آزادی کشمیر کا محاذ ہو ‘ ظالمانہ نظام کے خاتمے کے لیے عوامی حقوق کی جدوجہد ہو یا صحت ‘تعلیم اور خدمت خلق کا محاذ ہو جماعت اسلامی ہی خطے میں واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ تاریخ ساز کردار ادا کرنے کے علاوہ ریاست کے سارے حصوں کو بھی باہم مربوط رکھا ہے ‘ آزاد جموں وکشمیر کے مسائل ہوں یا گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کی جنگ ہو جماعت ہی نے ہمیشہ اپنا تاریخی کردار ادا کیا ہے ۔الحمد اﷲ !اس جدوجہد میں جما عت اسلامی پاکستان اور دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں نے ہماری پشتیبانی کا حق ادا کیا ہے۔جماعت ہی وہ پلیٹ فارم ہے جس کے پاس اعلیٰ تعلیم یافتہ ‘ صاحب کردار ‘ دیانت دار اور خدا خوفی رکھنے والی قیادت اور کارکنان کی ایسی ٹیم موجود ہے جو خطے کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ہمارے پاس وسائل کی کمی نہیں ہے زیر تعمیر پن بجلی کے منصوبوں کے علاوہ ہزاروں میگا واٹ مزید بجلی پید اہو سکتی ہے ، بیرون ملک کشمیری اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہیں ، برطانیہ ، یورپ ، امریکہ اور مشرق وسطی میں تقریباً تیرہ لاکھ کشمیریوں کا زر مبادلہ سالانہ پانچ ارب ڈالرز تک موصول ہو سکتا ہے لیکن ان سارے وسائل کی فراہمی اور دیانت دارانہ استعمال کے لیے دیانت دار قیادت ہی کردار ادا کر سکتی ہے ۔ پاکستان میں جناب قاضی حسین احمد صاحب مرحوم ، جناب پروفیسر خورشید احمد صاحب، جناب پروفیسر عبدالغفور صاحب مرحوم ، جناب سراج الحق صاحب ، جناب لیاقت بلوچ صاحب ، جناب نعمت اﷲ خان صاحب جیسے قائدین اور ان کے رفقاء نے ثابت کیا ہے کہ امانت و دیانت کی علمبردار قیادت کیسی ہوتی ہے ۔ پانچ سال اپوزیشن ممبر کی حیثیت سے میری کارکردگی بھی آپ کے سامنے ہے ۔ اس لیے اب وقت آ گیا ہے کہ روایتی خود غرضی ‘ اور کرپٹ نظام اور اس کے محافظوں اور مجاوروں کے چنگل سے نکلتے ہوئے ایسی اجتماعیت کے دست و بازو بنیں جس کے پاس ایک واضح پروگرام ہے جس کا ایک تاریخی کردار ہے اور جس کی دعوت ہے کہ ہم بدلتے ہیں رخ ہواؤں گا آئے دنیا ہمارے ساتھ چلے

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر