{AF}
عبدالرشید ترابی نے جمعہ کو بھارتی ایما پر بنگلہ دیش میں پھانسیوں کے خلاف ریاست گیر مظاہروں کا اعلان کر دیا {/AF}
عبدالرشید ترابی نے جمعہ کو بھارتی ایما پر بنگلہ دیش میں پھانسیوں کے خلاف ریاست گیر مظاہروں کا اعلان کر دیا راولپنڈی (پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے اعلان کہا ہے کہ جمعتہ المبارک کو جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان اور پاکستان میں مقیم مہاجرین بھارتی ایما پر بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے قائدین کو پھانسیاں دینے کے خلاف احتجاج کا اعلان کریں گے۔ ترجمان کے مطابق انہوں نے کہا کہ بھارتی ایما پر بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی اور نظریہ پاکستان کو پھانسی دینے کا کشمیر میں بدلہ لیں گے ۔ کشمیر کو آزاد کر کے بھارت سے پاکستان کو دو لخت کرنے کا بدلہ لیں گے اور پاکستان کو مستحکم کریں گے۔