{AF}
ہندوستان کی ایماپر پاکستان سے محبت کی پاداش میں بنگلہ دیش میں پھانسیاں حکومت کی سفارتی ناکامی ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}
ہندوستان کی ایماپر پاکستان سے محبت کی پاداش میں بنگلہ دیش میں پھانسیاں حکومت کی سفارتی ناکامی ہے،عبدالرشید ترابی. کشمیر آزاد کرائیں گے،کارکن گاڑیاں چھوڑ کر پیدل عوام رابطہ مہم شروع کریں کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا ،فری اینڈ فئیر انتخابات وقت اور حالات کا تقاضا ہے جعلی مینڈیٹ قبول نہیں ہو گا ،عوامی مسائل کے حل اور کشمیر کی آزادی کے لیے بیس کیمپ کا حقیقی کردار بہت ضروری ہے ،جماعت اسلامی آزاد خطے کو حقیقی اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنانا چاہتی ہے آزاد کشمیر مسائلستان بن چکا ہے لوٹ مار اقرباپروری ،میرٹ کی پامالی،ظلم نا انصافی ،کرپشن فیشن بن چکا ہے باغ ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ہندوستان کی ایماپر پاکستان سے محبت کی پاداش میں بنگلہ دیش میں پھانسیاں حکومت کی سفارتی ناکامی ہے،مودی کو آئینہ دیکھا ہے کشمیر آزاد کرائیں گے،کارکن گاڑیاں چھوڑ کر پیدل عوام رابطہ مہم شروع کریں کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا ،فری اینڈ فئیر انتخابات وقت اور حالات کا تقاضا ہے جعلی مینڈیٹ قبول نہیں ہو گا ،عوامی مسائل کے حل اور کشمیر کی آزادی کے لیے بیس کیمپ کا حقیقی کردار بہت ضروری ہے ،جماعت اسلامی آزاد خطے کو حقیقی اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنانا چاہتی ہے آزاد کشمیر مسائلستان بن چکا ہے لوٹ مار اقرباپروری ،میرٹ کی پامالی،ظلم نا انصافی ،کرپشن فیشن بن چکا ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ وسطی باغ میں عوام رابطہ مہم کے سلسلے میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حلقہ وسطی باغ آزاد طارق سمیت دیگر قائدین بھی ہمراہ تھے ،تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی بھرپور انداز سے آمدہ انتخابات میں حصہ لے گی یہ بڑے اہمیت کے حامل انتخابات ہیں ایک طرف آزاد خطے میں ظلم نا انصافی کا کلچر ہے اور دوسری طرف نریندر مودی مظالم میں اضافہ کر کے آزاد کشمیر پر حملے کی تیاری کررہا ہے ان حالات میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کی ذمہ داریاں دوہری ہو جاتی ہیں آزاد خطے میں حقیقی تبدیلی لانا اور کشمیر کی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانا ،انہوں نے کہا کہ عوام مسائل کے حل اور کشمیر کی آزادی کے لیے جماعت اسلامی پر اعتماد کریں ،انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مودی کو آئینہ دیکھایا ہے اور کشمیر سے اس کی افواج کو نکال باہر کریں گے اور آزاد کشمیر کے اندر بھی حقیقی تبدیلی لائیں گے،نوجوان اور تبدیلی چاہنے والے افراد ہمارے ساتھ شامل ہوں جماعت اسلامی کے کارکن ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک دعوت پہنچائیں ۔