نواز شریف، راحیل شریف اور پوری پاکستانی قوم کہاں ہے بنگلہ دیش میں پاکستان کودولخت ہونے سے بچانے والوں کو بھارت کی ایما پر پھانسیوں پر لٹکایا جارہاہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiنواز شریف، راحیل شریف اور پوری پاکستانی قوم کہاں ہے بنگلہ دیش میں پاکستان کودولخت ہونے سے بچانے والوں کو بھارت کی ایما پر پھانسیوں پر لٹکایا جارہاہے،عبدالرشید ترابی {/AF}

نریندر مودی کشمیریوں کو پیغام بھیج رہاہے کہ پاکستان سے محبت کرنے کی سزا بنگلہ دیش میں دیکھ لیں پاکستان کی محبت سے تائب ہوکر ہندوستان کے ساتھ رہنے کے لیے تیار ہوجائیں،نوازشریف اور راحیل شریف نے اس کا تدارک نہ کیا تو پاکستان کی نظریاتی اور جغرفیائی سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں کی کوئی مدد نہیں کرے گا،بنگلہ دیش کی حکومت پاکستان اور نظریہ پاکستان سے محبت رکھنے والوں کو پھانسیوں پر لٹکا رہی ہے جس کا فوری نوٹس لیا جائے ،باغ جماعت اسلامی کا قلعہ ہے یہاں کے عوام کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے فوج کی نگرانی میں انتخابات کروائے جائیں بوگس فہرستوں پر جعلی مینڈیٹ قبول نہیں کریں گے کارکن بھروپورانداز سے انتخابی مہم چلائیں 10ہزار کی لیڈ سے جتیں گے باغ ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نواز شریف اور راحیل شریف اور پوری پاکستانی قوم کہاں ہے بنگلہ دیش میں پاکستان کودولخت ہونے سے بچانے والوں کو بھارت کی ایما پر پھانسیوں پر لٹکایا جارہاہے،نریندر مودی کشمیریوں کو پیغام بھیج رہاہے کہ پاکستان سے محبت کرنے کی سزا بنگلہ دیش میں دیکھ لیں پاکستان کی محبت سے تائب ہوکر ہندوستان کے ساتھ رہنے کے لیے تیار ہوجائیں،نوازشریف اور راحیل شریف نے اس کا تدارک نہ کیا تو پاکستان کی نظریاتی اور جغرفیائی سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں کی کوئی مدد نہیں کرے گا،بنگلہ دیش کی حکومت پاکستان اور نظریہ پاکستان سے محبت رکھنے والوں کو پھانسیوں پر لٹکا رہی ہے جس کا فوری نوٹس لیا جائے ،باغ جماعت اسلامی کا قلعہ ہے یہاں کے عوام کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے فوج کی نگرانی میں انتخابات کروائے جائیں بوگس فہرستوں پر جعلی مینڈیٹ قبول نہیں کریں گے کارکن بھروپورانداز سے انتخابی مہم چلائیں 10ہزار کی لیڈ سے جتیں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دورہ باغ کے دوران حلقہ وسطی باغ میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ حکومت گزٹیڈ آفیسرز کے مطالبات اور ہیلتھ ورکرز کے مطالبات فوری طور پر پورے کرے ،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملازمین کے مسائل حل کرے میرٹ قائم کرے ،محکموں کے اندر ترقی اور تبادلوں کو ذاتی پسند اور نا پسند کے بجائے میرٹ کا خیال رکھا جائے ،انہوں نے کہا کہ باغ کو اجاڑنے نہیں دیں گے جماعت اسلامی باغ کو حقیقی باغ بنائے گی ظلم نا انصافی پر مبنی کرپٹ اور فرسودہ نظام کو اکھاڑ پھینکے گی انہوں نے جماعت اسلامی کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ رابطہ عوام مہم بھرپور انداز سے چلائیں ایک ایک گھر تک پہنچیں موثر افراد کو جماعت میں شامل کریں ،پولنگ اسٹیشن کی سطح تک موثر تنظیم قائم کریں گراس روٹ لیول تک کام کو منظم کریں جماعت اسلامی کے سوا کسی کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے ،جماعت اسلامی ہی آزاد خطے کو حقیقی ماڈل ریاست بنا سکتی ہے دورے کے دوران انہوں نے ریٹائرڈ پروفیسر قمرالزمان کے جنازے میں شرکت کی ،تنویر الیاس شہید کے گھر میں جا کر ان کے لواحقین سے خیریت دریافت کی،دھندار سمیت دیگر مقامات پر پروگرامات میں شرکت کی اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع باغ نثار شائق،امیر جماعت اسلامی حلقہ وسطی باغ آزاد طارق سمیت دیگر قائدین ان کے ہمراہ تھے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر