کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت فراہم کیا جائے،عبداﷲ بن عبدالمحسن الترکی

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkکشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت فراہم کیا جائے،عبداﷲ بن عبدالمحسن الترکی{/AF}

 رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کو مظفرآباد آنے کی دعوت دیتا ہوں،سعودی عرب کشمیریوں کی ہمیشہ مدد کرتا رہا ہے،سردار یعقوب سعودی عرب نے ہر کڑی آزمائش میں کشمیریوں کی مدد کی ہے،عبدالرشید ترابی اسلام آباد( پ ر)کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے کنونیئر اور امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی کی دعوت پر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل عبداﷲ بن عبدالمحسن الترکی اوران کے ساتھ آنے والے سعودی عرب سے آنے والے وفد کے اعزاز میں استقبالیہ دیا استقبالیہ کی صدارت صدر آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار یعقوب نے کی ،استقبالیہ تقریب میں آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں اور حریت قائدین ،صحافیوں اور دانشوروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل عبداﷲ بن عبدالمحسن الترکی نے جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی،صدر ریاست سردار یعقوب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مجھے موقع فراہم کیا کہ میں کشمیریوں سے پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں مخاطب ہوں،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت فراہم کیا جائے،کشمیر میں مظالم بند کیے جائیں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکا جائے ،انہوں نے کہا کہ سعودی عرب وہاں کے عوام اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز امت کے مسائل کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اس حوالے سے رابطہ عالم اسلامی بھی پوری دنیا میں امت کے مسائل کے حل کے لیے کوشش کے ساتھ ساتھ جہاں مسلمان اقلیتوں میں ہیں ان کے مسائل کی طرف بھی توجہ دے رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ گروہوں اور فرقوں میں تقسیم ہونے کے بجائے قرآن وسنت کے اصولوں کے مطابق اتحاد و اتفاق پیدا کیا جائے،ہمارے مسائل کا حل اتفاق اور اتحاد پیدا کرنے میں مضمر ہے ہم کشمیریوں کی جائز جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں ،انہوں نے کہا کہ خادمین الحرمین الشرفین سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں مسائل کو کم کرنے کی کوشش جاری ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد ریاست ہے جو اسلام کے نام پر قائم کی گئی ہے ہمارے سارے مسائل کا مذاکرت ہے ہم مذاکرت پر یقین رکھتے ہیں اور اسی طریقے سے اپنے مسائل کے حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر سردار یعقوب خان نے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل عبداﷲ بن عبدالمحسن الترکی مظفرآباد کا دورہ بھی کریں میں ان کو آزاد کشمیر آنے کی دعوت دیتا ہوں انہوں نے کہا کہ کشمیری سعودی عرب سے امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہیں انہوں نے میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا کہ اس کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جا رہاہے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ میں سب سے پہلے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ ہماری دعوت پر تشریف لائے اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں عبدالرشید ترابی نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے مسئلہ کشمیر ہو یا آزاد کشمیر میں سیلاب و زلزلہ کے مسائل ہوں سعودی عرب کے حکمرانوں اور عوام نے بھرپور ہمارا ساتھ دیا ہے انہوں نے اعلان کیا کہ ہم خادم الحرمین الشرفین سلمان بن عبدالعزیز کے ایجنڈے کی تائید اور حمایت کرتے ہیں امت مسلمہ کو باہم جوڑنے کا کام جو رابطہ عالم اسلامی کررہی ہے اس کو بھی ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے مظفرآباد میں کنگ عبداﷲ یونیورسٹی،اور بڑی جامع مسجد کی تعمیر پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ مسئلہ کشمیر کی حمایت کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کے مسائل کی طرف بھی توجہ دیں گے ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی واحد ادارہ ہے جو دنیا بھر میں مسلمانوں کی خدمت کررہا ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر نریندر مودی نے مظالم میں اضافہ کر دیا ہے ،وہ کشمیریوں کو اس لیے شہید کررہا ہے کہ وہ مسلمان ہیں ،کشمیری سعودی عرب کے حکمرانوں اور عوام سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ان کی مدد کریں گے اور ان کی جائز جدوجہد میں آگے بڑھ کر حمایت کریں گے اس موقع پر غلام محمد صفی نے کہا کہ نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے سعودی عرب کے دو بڑے مقدس مقامات میں کشمیریوں کے لیے کامیابی کی دعا کی جائے بھارت اور اسرائیل مل کر مسلم آبادی کو ختم کر کے یہودی اورہندو آبادی آباد کرنا چاہتے ہیں جس طرح اسرائیل باہر سے یہودیوں کو فلسیطین میں آباد کر رہا ہے اسی طرح نریندر مودی بھی ہندوں کو بھی کشمیر میں آباد کرنے کا منصوبہ بنائے ہوئے ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر