حکومت نادرا ریکارڈ کے مطابق انتخابی فہرستیں مرتب اور مشاورت سے چیف الیکشن کمیشنر تعینات کرے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi حکومت نادرا ریکارڈ کے مطابق انتخابی فہرستیں مرتب اور مشاورت سے چیف الیکشن کمیشنر تعینات کرے،عبدالرشید ترابی{/AF}

 آمدہ انتخابات اہمیت کے حامل ہیں،بیس کیمپ میں عوامی مسائل حل کرنے کے لیے بیس کیمپ میں اسلامی اساس پر نظام حکومت بنانے کی ضرورت ہے ،سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کا حق دار پاکستان ہے بھارت نہیں،56اسلامی ممالک میں واحد ایٹمی طاقت پاکستان ہے اس کو سلامتی کونسل کا رکن بنایا جائے،بھارت عالمی سطح ُپر سفارتی مہم شروع کیے ہوئے ہے اور پاکستان کا وزیر خارجہ ہی نہیں ہے،حکومت پاکستان فوری طورپر وزیر خارجہ بنا کر عالمی سطح پر مہم چلائے،نریند مودی نے مظالم بند نہ کیے تو آزاد کشمیرکی تمام سیاسی جماعتوں کے قیادت کے مشورے سے مظفر آباد سے سرینگر مارچ کی کال دیں گے مظفرا ٓباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے ا میر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ٓحکومت نادرا ریکارڈ کے مطابق انتخابی فہرستیں مرتب اور مشاورت سے چیف الیکشن کمیشنر تعینات کرے،آمدہ انتخابات اہمیت کے حامل ہیں،بیس کیمپ میں عوامی مسائل حل کرنے کے لیے بیس کیمپ میں اسلامی اساس پر نظام حکومت بنانے کی ضرورت ہے ،سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کا حق دار پاکستان ہے بھارت نہیں،56اسلامی ممالک میں واحد ایٹمی طاقت پاکستان ہے اس کو سلامتی کونسل کا رکن بنایا جائے،بھارت عالمی سطح ُپر سفارتی مہم شروع کیے ہوئے ہے اور پاکستان کا وزیر خارجہ ہی نہیں ہے،حکومت پاکستان فوری طورپر وزیر خارجہ بنا کر عالمی سطح پر مہم چلائے،نریند مودی نے مظالم بند نہ کیے تو آزاد کشمیرکی تمام سیاسی جماعتوں کے قیادت کے مشورے سے مظفر آباد سے سرینگر مارچ کی کال دیں گے ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے مظفر آباد دورے کے دوران کارنر میٹنگز اجتماعات اور صحافیوں سے گفتگو کرتے کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جماعت اسلامی کے نائب ا میر ڈاکٹر مشتاق،نائب امیر شیخ عقیل لرحمان ایڈووکیٹ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ارشد بخاری ،قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ اور دیگر قائدین نے خطا ب کیا،عبدالرشید ترابی نے اپنے دورے کے دوران ،پیپلزپارٹی سے مستعفیٰ ہوکر اپنے خاندا سمیت جماعت اسلامی میں شامل ہونے والے اشرف نقوی کے ہاں استقبالیہ تقریب میں شرکت کی ،نائب امیر ڈاکٹر مشتاق کے کزن کی اچانک وفات پر ان کے ہاں نماز جنازہ میں شرکت کی اور تعزیتی ریفرنس سے خطاب کیا،سیری سراں میں مولانا سرفراز کی وفات پر ان کے ہاں جاکر ان کے بیٹوں سے اظہار تعزیت کیا،جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما خواجہ عبدالمتین کی وفات پر ان کے ہاں جا کر ان کے بیٹوں سے اظہار تعزیت کیا اور جامع مسجد میں ان کے تعزیت ریفرنس سے خطاب کیا،رونامہ سیاست کے چیف ایڈیٹر نثار راتھر کے والد کی وفات پر ان کے ہاں جاکر اظہار تعزیت کیا،صحافیوں کے وفود سے گفتگو کی ،ان مواقعوں پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی نے بھرپورا ندا ز سے عوامی رابطہ مہم شروع کی ہے آزاد خطے کے ہر گھر تک دستک دیں گے ان کو دین کی دعوت دیں گے موثرا فراد اور تبدیلی چاہنے والے افراد کو جماعت میں شامل کریں گے ،آزاد خطے میں حقیقی وقت اور آزاد ی کے مشن کا تقاضاہے ،ہمارے اسلاف نے جس مشن کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے تھے وہ ابھی تشنہ ہیں،جماعت اسلامی اسی مشن کو لے کر چل رہی ہے اور ہمارے پاس دیانت دار اور باکردار قیادت ہے اور ہم نے گراس روٹ لیول پرکارکنوں کی تربیت کرکے اس کرپٹ نظام کو تبدیل کرنے کے لیے اور اسلامی نظام کے لیے کردار دسازی کی ہے ، اس وقت جماعت اسلامی کے پاس جو قیادت ہے شاہد ہی کسی اور پارٹی کے پاس ہو ،جماعت اسلامی کے پاس جو ایجنڈا ور لائحہ عمل ہے وہ بھی کسی کے پاس نہیں ہے ،جماعت اسلامی آزاد خطے کو ایک ایسی ریاست بنانا چاہتی ہے جہاں لوگوں کو انفرادای اور اجتماعی طور پر انصاف ملے عدل کا نظام ہو ،تھانے اور کچہرے خوف کا نشان نہیں امن کے گہوارے ہوں،صحٹ اور تعلیم مفت اور یکساں ہوگی،ریاست بے سہارا لوگو ں کی خدمت کرے ،اس ریاست میں صرف زکوۃ کا نظام درست ہوجائے تو کوئی غریب باقی نہ رہے ،زکوۃ بھی امیر کھاجاتے ہیں،ہسپتالوں کی ادویات بھی غریب تک نہیں پہنچ پاتی لاکھوں نوجوان بے روزگار ہیں،قومی وسائل لوٹ مار کی نذر ہوجاتے ہیں،میرٹ اور سٹم نہ ہونے کے باعث ریاست کے ادارے عوام کی خدمت کرنے کی بجائے رشوت اور سفارش کی وجہ سے مفلوج ہوجاتے ہیں ایمان دا رلوگ عوام کی خدمت کرنا بھی چاہتے ہیں تو ان کو روک لیا جاتا ہے ،ملازمتوں میں ترقی میرٹ کی بجائے سفارش اور رشوت پر ہوتو خدمت کیس ہوگئی،انھوں نے کہاکہ ہمارے نظام فرسود ا ہوچکاہے اس کو بدلنے کی ضرورت ہے اور اسلامی نظام عادلانہ ہے اس کو لانے کی ضرورت ہے اور عوام چاہئیں تو وہ اسلامی نظام لاسکتے ہیں جماعت اسلامی نے پلیٹ فارم فراہم کردیا ہے اور عوام ووٹ دیں تاکہ جماعت اسلامی اس خطے میں بنیادی تبدیلیاں کریں تاکہ عوام کے مسائل حل ہوں،انھوں نے کہاکہ بجٹ کی کمی نہیں وسائل کی کمی ہے مگر صرف مسئلہ کرپشن کا ہے ہمارے سارے وسائل کرپشن کی نذر ہوجاتے ہیں

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر