عبدالرشید ترابی برطانیہ میں کامیاب اینٹی مودی مارچ کروانے کے بعد وطن واپس پہنچ گے

{AF}abdul rasheed turabiعبدالرشید ترابی برطانیہ میں کامیاب اینٹی مودی مارچ کروانے کے بعد وطن واپس پہنچ گے {/AF}

اسلام آباد ائیر پورٹ پر استقبال،راولپنڈی اسلام آباد سمیت آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع میں استقبالیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی برطانیہ میں کامیاب اینٹی مودی مارچ کروانے کے بعد وطن واپس پہنچ گے ہیں ،ترجمان کے مطابق برطانیہ میں مودی کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حوصلے کا پیغام بھی ملا ہے اور یہ مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر بھی ہوا ہے،یہ مظاہرے اور احتجاج تحریک کشمیر برطانیہ کے پلیٹ فارم سے کیے گئے جس میں تمام جماعتوں کے قائدین اور کارکنان نے شرکت کی اور اس کی قیادت امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کی،یہ کامیاب اینٹی مودی مارچ کے بعد عبدالرشید ترابی کے اعزاز میں راولپنڈی،اسلام آباد سمیت آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع میں استقبالیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر