عبدالرشید ترابی کو برطانیہ میں کامیاب اینٹی مودی مارچ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،محمود الحسن چودھری

{AF}mehmood ul hassanعبدالرشید ترابی کو برطانیہ میں کامیاب اینٹی مودی مارچ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،محمود الحسن چودھری{/AF}

 ضلع کوٹلی میں 2حلقوں کا اضافہ اہل کوٹلی کا حق ہے،حلقہ نمبر 1کو دو حلقوں میں تقسیم کیا جائے آبادی اور رقبے کے اعتبار سے یہ سب سے بڑا حلقہ ہے ،جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی اور عوامی مسائل کے حل کی ضامن ہے کوٹلی(پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ عبدالرشید ترابی کو برطانیہ میں کامیاب اینٹی مودی مارچ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،ضلع کوٹلی میں 2حلقوں کا اضافہ اہل کوٹلی کا حق ہے،حلقہ نمبر 1کو دو حلقوں میں تقسیم کیا جائے آبادی اور رقبے کے اعتبار سے یہ سب سے بڑا حلقہ ہے ،جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی اور عوامی مسائل کے حل کی ضامن ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع کوٹلی میں حلقے کے اضافے کے حوالے سے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی کی قیادت میں برطانیہ میں کامیاب اینٹی مودی مارچ سے تحریک آزاد ی کشمیر کو تقویت ملی ہے یہ مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے اور کشمیریوں کو حوصلے کا پیغام ملا ہے ،انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں انتخابی حلقوں میں اضافے کیے جائیں اور خاص کر کوٹلی اہم ضلع ہے اور کوٹلی شہر آباد ی اور رقبے کے اعتبار سے سب بڑا حلقہ ہے اس کو دو حلقوں میں تقسیم کیا جائے اس سے عوام کی نمائندگی بھی بھرپور ہو گی اور مسائل بھی آسانی سے حل ہو سکیں گے ،جماعت اسلامی اس تحریک کی بانی ہے اور ہم نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر