سید مودودی کا ویژن پاکستان اور آزاد کشمیر کو مدینے کی طرز پر اسلامی ماڈل ریاست کا قیام تھا،ترجمان جماعت اسلامی

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkسید مودودی کا ویژن پاکستان اور آزاد کشمیر کو مدینے کی طرز پر اسلامی ماڈل ریاست کا قیام تھا،ترجمان جماعت اسلامی{/AF}

 سید مودودی ؒ ، علامہ اقبال اور قائد اعظم نے حقیقی اسلامی پاکستان کا خواب دیکھا تھا ،بد قسمتی سے انگریزوں کے حاشیہ برداروں نے اس خواب کی تکمیل نہ ہونے دی ،جماعت اسلامی اسی خواب کی تعبیر کے لیے میدان سیاست میں ہے راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری اطلاعات و ترجمان راجہ ذاکر نے کہا ہے کہ سید مودودی کا ویژن پاکستان اور آزاد کشمیر کو مدینے کی طرز پر اسلامی ماڈل ریاست کا قیام تھا،سید مودودی ؒ ، علامہ اقبال اور قائد اعظم نے حقیقی اسلامی پاکستان کا خواب دیکھا تھا ،بد قسمتی سے انگریزوں کے حاشیہ برداروں نے اس خواب کی تکمیل نہ ہونے دی ،جماعت اسلامی اسی خواب کی تعبیر کے لیے میدان سیاست میں ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال،قائد اعظم کے بعد سید مودودی ؒ انیسویں صدی کے سب سے بڑے مفکر اور مدبر تھے جنہوں نے یہاں کے مسلمانوں کے لیے ایک ماڈل ریاست کا خواب دیکھا تھا جس میں پوری روح کے ساتھ قرآن وسنت کا نظام نافذ ہو گا اور اس ماڈل ریاست کو دیکھ کر دیگر غیر مذاہب کے ماننے والے اس کی طرف راغب ہوں گے اور یہ تجدید احیاء دین کے لیے ایک قلعے کا کام کرے گا ،جماعت اسلامی سید مودودی کے اسی ویژن کو لے کر میدان سیاست میں موجود ہے اور جب تک پاکستان اور کشمیر اسلام کے قلعے نہیں بن جاتے اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،سید مودودی ؒ نے سیکولر اور لادینی نظریات اور مغربی تہذیب کو فکری محاذپر شکست سے دوچار کر دیا ہے اس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ آج پاکستان اور آزاد کشمیر میں دین مخالف اور دین بیزار لابی بھی دین کا نام لے رہی ہے یہ سید مودودی کی فکر اور ویژن کی فتح ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر