اقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کر نے والے بھارت کو سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے لیے برطانیہ کی حمایت افسوس ناک ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiاقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کر نے والے بھارت کو سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے لیے برطانیہ کی حمایت افسوس ناک ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}

 نریندر مودی ہیٹلر سے زیادہ فاشسٹ نظریات رکھتا ہے جو دنیا کو تیسری جنگ عظیم کی طرف دھکیل رہا ہے ،نواز شریف برطانیہ میں آئیں تو لاکھوں کشمیری ان کا استقبال کریں گے،حکومت پاکستان عالمی حالات کو سامنے رکھتے ہوئے فوری طور پر وزیر خارجہ کا تقرر کرے اور برطانیہ میں ایسے فرد کو ہائی کمشنر تعینات کیا جائے جو کشمیر سے تعلق اور کشمیر کا ز سے گہری وابستگی رکھتا ہو عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا نوٹس نہ لیا تو تمام جماعتوں اور قائدین سے مشاورت کے بعد مظفرآباد سے سری نگر ملین مارچ کی کال دیں گے برمنگھم( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر وکنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کر نے والے بھارت کو سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے لیے برطانیہ کی حمایت افسوس ناک ہے،نریندر مودی ہیٹلر سے زیادہ فاشسٹ نظریات رکھتا ہے جو دنیا کو تیسری جنگ عظیم کی طرف دھکیل رہا ہے ،نواز شریف برطانیہ میں آئیں تو لاکھوں کشمیری ان کا استقبال کریں گے،حکومت پاکستان عالمی حالات کو سامنے رکھتے ہوئے فوری طور پر وزیر خارجہ کا تقرر کرے اور برطانیہ میں ایسے فرد کو ہائی کمشنر تعینات کیا جائے جو کشمیر سے تعلق اور کشمیر کا ز سے گہری وابستگی رکھتا ہو عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا نوٹس نہ لیا تو تمام جماعتوں اور قائدین سے مشاورت کے بعد مظفرآباد سے سری نگر ملین مارچ کی کال دیں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے برمنگھم میں پریس کانفرنس اوردریں اثناء نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی نے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی،تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب سمیت دیگر کمیونٹی لیڈرز اور سماجی راہنماؤں کو کامیاب اینٹی مودی مارچ پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس کے فالو اپ کے لیے لائحہ عمل فوری طور پر طے کیا جائے ،برطانیہ میں مقیم لاکھوں کشمیر وزیر اعظم برطانیہ اور ممبران پارلیمنٹ کو لاکھوں ای میلز او ر خطوط ارسال کریں جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب ہوں اور بھارت جیسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرنے کے باوجود سلامتی کونسل کا ممبر بنانے کی حمایت پر تحفظات کا اظہار کیا جائے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی ہٹلر کی طرح فاشسٹ نظریات رکھتا ہے بھارت جمہوریت کا دعویٰ کررہا ہے جبکہ اس کا مکروہ چہرہ ساری دنیا کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ ہٹلر بھی جمہوریت کے ذریعے برسراقتدار آیا تھا اور اپنے فاشسٹ نظریات کے لیے دنیا کو جنگ کی بھٹی میں دھکیل دیا تھا ،نریندر مودی ہٹلر سے بھی بد تر فاشسٹ نظریات اور انتہاپسندانہ عزائم رکھتا ہے و ہ دنیا کو بڑے بحران کی طرف دھکیل رہا ہے ،اس موقع پر صحافیوں سے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی آزاد خطے میں حقیقی تبدیلی کے لیے جدوجہد کررہی ہے اور جب تک آزاد خطہ حقیقی بیس کیمپ نہیں بن جاتا اس وقت تک کشمیر کی تحریک کو منطقی انجام تک نہیں پہنچایا جا سکتا برطانیہ میں کشمیری یہاں کی اچھی روایات کو آزاد کشمیر منتقل کریں جس طرح یہاں کارکردگی اورمیرٹ کی بنیاد پر نمائندے منتخب کیے جاتے ہیں اسی طرح یہ کلچر آزاد کشمیر میں بھی عام کرنے کی ضرورت ہے برادریوں اور پیسے کے کلچر کو ختم کرنے کی ضرورت ہے تا کہ میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر آزاد کشمیر اسمبلی میں نمائندے آئیں جو عوام کی ترجمانی بھی کریں اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھی عملی اقدامات کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر