{AF}
آزاد خطے کے عوام ظلم نا انصافی اور کرپٹ مافیا سے نجات کے لیے جماعت اسلامی کاساتھ دیں،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}
70سالوں سے چند ہزار مربع میل پر مشتمل علاقہ مسائلستان بنا ہوا ہے قومی دولت مسائل کے حل پر لگانے کے بجائے اشرفیہ کے جیبوں میں جا رہی ہے ،لاکھوں نوجوان بے روزگار ہیں ان کے روزگار کے لیے کوئی لائحہ عمل نہیں ہے ،ہمارے تمام مسائل کا حل قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ میں مضمر ہے،عوام قرآن وسنت کی تعلیمات کو اپنائیں اور معاشرے میں اچھائیاں پھیلائیں راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ آزاد خطے کے عوام ظلم نا انصافی اور کرپٹ مافیا سے نجات کے لیے جماعت اسلامی کاساتھ دیں،70سالوں سے چند ہزار مربع میل پر مشتمل علاقہ مسائلستان بنا ہوا ہے قومی دولت مسائل کے حل پر لگانے کے بجائے اشرفیہ کے جیبوں میں جا رہی ہے ،لاکھوں نوجوان بے روزگار ہیں ان کے روزگار کے لیے کوئی لائحہ عمل نہیں ہے ،ہمارے تمام مسائل کا حل قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ میں مضمر ہے،عوام قرآن وسنت کی تعلیمات کو اپنائیں اور معاشرے میں اچھائیاں پھیلائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوام رابطہ مہم کے حوالے سے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ عوام شعور کا مظاہرہ کریں اور ایسے لوگوں کا اب ساتھ دینا چھوڑ دیں جو ان کے مسائل میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ کررہے ہیں عوام غریب اور یہ طبقہ امیر ہو رہا ہے ان کے پاس عوامی مسائل کے حل کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے ان کا ایجنڈا صرف مال بنانا ہے اس وقت ریاست کے سارے ادارے مفلوج ہیں تعمیر و ترقی کا پہیہ جام ہے کرپشن نا انصافی ،میرٹ کی پامالی عروج پرہے سرکاری ملازمت کے لیے وزیر اور ممبر اسمبلی کا عزیز ہونا میرٹ بن چکا ہے غریب کے لیے روزگار کے دروازے بند ہیں تھانے اور کچہریاں خوف کا نشان ہیں ،محکمہ برقیات اور محکمہ صحت عوام کو ریلیف پہنچانے کے بجائے ان کو لوٹ رہے ہیں عوام کا جماعت اسلامی کے سوا کوئی پرسان حال نہیں ہے ،ان حالات میں عوام جماعت اسلامی کو مضبوط کرے ہماری صفوں میں شامل ہو تا کہ اس نظام کو ختم کر کے اس کی جگہ اسلام کا عادلانہ اور منصفانہ نظام نافذ کیا جا سکے جو لوگوں کو ان کے حقوق ان کے گھروں کی دہلیز پر فراہم کرے گا۔