شہداء کے خون سے غداری کرنے والے نشان عبرت بن جائیں گے،ڈاکٹر مشتاق

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkشہداء کے خون سے غداری کرنے والے نشان عبرت بن جائیں گے،ڈاکٹر مشتاق {/AF}

نریندر مودی نے کشمیریوں کو حق خودارادیت نہ دیا اور مظالم میں اضافہ کیا تو ہندوستان اپنی سلامتی برقرار نہیں رکھ سکے گا،5لاکھ شہداء کا خون اورکشمیر کی آزادی ہم پر قرض ہے ،غربی باغ سمیت پورے آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور پاکستان میں مقیم مہاجرین سے سینکڑوں نوجوانوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاکر اپنے بھائیوں کی آزادی کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے ،آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے کوئی طاقت ان کو غلام نہیں رکھ سکتی،دنیا کا امن کشمیرکی آزادی سے وابستہ ہے ،شہداء کانفرنس سے شمشیر خان،نثار شائق،میجر لطیف خلیق سمیت دیگر قائدین کا خطاب دھیرکوٹ(پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر ڈاکٹر مشتاق نے کہا ہے کہ شہداء کے خون سے غداری کرنے والے نشان عبرت بن جائیں گے،نریندر مودی نے کشمیریوں کو حق خودارادیت نہ دیا اور مظالم میں اضافہ کیا تو ہندوستان اپنی سلامتی برقرار نہیں رکھ سکے گا،5لاکھ شہداء کا خون اورکشمیر کی آزادی ہم پر قرض ہے ،غربی باغ سمیت پورے آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور پاکستان میں مقیم مہاجرین سے سینکڑوں نوجوانوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاکر اپنے بھائیوں کی آزادی کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے ،آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے کوئی طاقت ان کو غلام نہیں رکھ سکتی،دنیا کا امن کشمیرکی آزادی سے وابستہ ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیڑالہ میں شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرشہداء کانفرنس سے شمشیر خان،نثار شائق،میجر لطیف خلیق سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مشتاق نے کہا کہ جس قوم نے اپنی آزادی کے لیے 5لاکھ جانیں دیں ہوں وہ نہ تو خون رائیگان جانے دے گی اور نہ ہی آزادی سے کم کوئی حل قبول کرے گی،سید علی گیلانی سمیت پوری قوم پورے جذبے کے ساتھ آزادی کی منزل کی جانب پیش قدمی کررہی ہے نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرفیو نافذ کر کے اور ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کر کے قائدین کو جیلوں میں بند کر کے خاردار تاریں لگا کر کیا ہے جس سے پوری دنیا میں یہ پیغام گیا ہے کہ کشمیری آزادی چاہتے ہیں اور وہ کسی پیکج کو ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں کشمیریوں نے مودی پیکج مسترد کر کے آزادی کو مزید تیز کر دیا ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر