{AF}
عبدالرشید ترابی کی قیادت میں کشمیریوں نے برطانیہ میں مودی کو چاروں شانے چت کر دیا،کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل{/AF}
مودی کے خلاف برطانیہ میں تاریخ ساز ملین مارچ نے ثابت کر دیا کہ کشمیری ہر قیمت پرآزادی حاصل کریں گے،مودی نوشتہ دیوار پڑھ لے اگر اس نے کشمیریوں کو حق نہ دیا تو دنیا میں جہاں بھی جائے گا کشمیری اس کو آئینہ دیکھاتے رہیں گے ،عالمی عدالت انصاف سمیت کشمیری ہر جگہ پر اپنا مقدمہ لڑیں گے اسلام آباد( پ ر) کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل میں شامل جماعتوں کے قائدین اور ذمہ داران نے کہا ہے کہ عبدالرشید ترابی کی قیادت میں کشمیریوں نے برطانیہ مودی کے خلاف تاریخ ساز ملین مارچ کر کے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حوصلے کا پیغام دینے کے ساتھ ساتھ یہ ثابت کیا ہے کہ کشمیری آزادی کی جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں ،کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل نے عبدالرشید ترابی کو تمام جماعتوں کی نمائندگی کے ساتھ بھیجا تھا اور انہوں نے بھرپور کردار ادا کیا ہے ،چوہدری یاسین،ملک نواز،سمیت پاکستانی صحافیوں اور برطانیہ میں مقیم فہیم کیانی سمیت دیگر کشمیریوں نے ملین مارچ کی کامیابی میں کردار ادا کیا اور اس میں شرکت کی،کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل نے اپنے سالانہ چارٹر میں مقبوضہ کشمیر کے ایام کے ساتھ ساتھ یہ بھی طے کیا تھا کہ وہ برطانیہ میں ملین مارچ کریں گے جس سے تحریک کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو حوصلے کا پیغام دیا جائے گا کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل آئندہ بھی کشمیر کے حوالے سے مشترکہ پروگرامات ترتیب دے گی کشمیری آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر ایک ہیں ۔