{AF}
نریندر مودی کا جمہوری ممالک کا دورہ جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے،ڈاکٹر مشتاق{/AF}
سوا کروڑ کشمیریوں کے حق کو غصب کرنے والا مودی دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے ،اقوام متحدہ اور جمہوریت پسند ممالک نریندر مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کا نوٹس لیں اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائیں،آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے مودی نوشتہ دیوار پڑھ لے مظفرآباد،ہٹیاں بالا( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر ڈاکٹر مشتاق نے کہا ہے کہ نریندر مودی کا جمہوری ممالک کا دورہ جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے،سوا کروڑ کشمیریوں کے حق کو غصب کرنے والا مودی دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے ،اقوام متحدہ اور جمہوریت پسند ممالک نریندر مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کا نوٹس لیں اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائیں،آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے مودی نوشتہ دیوار پڑھ لے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ہٹیاں میں اجتماع ارکان اور مظفرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ مہذب دنیا نریندر مودی جیسے شخص کی پالیسیوں کا نوٹس لے جس نے دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے کشمیریوں نے اپنی آزادی کے لیے 5لاکھ جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے اور مودی دنیا میں جہاں بھی جائے گا کشمیری اس کا تعاقب کریں ،انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق دلائے جس کا انہوں نے کشمیریوں سے عہد کررکھا ہے کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ،برطانیہ میں مودی کے خلاف ملین مارچ سے ثابت ہوچکا ہے کہ کشمیری اپنی آزادی کے لیے مودی کا پیچھا کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی سمیت پوری کشمیری قوم کو 8لاکھ فوج کے ذریعے یرغمال بنا کر اپنے قبضے کو جاری نہیں رکھا جا سکتا کشمیریوں نے آخر کار آزاد ہونا ہے یہ نوشتہ دیوار ہے مودی اس کو پڑھ لے ۔