{AF}
عالمی برادری نے نریندر مودی اور آر ایس ایس کے ایجنڈے کو لگام نہ دی تو ایٹمی جنگ سے پوری دنیا متاثرہو گی،عبدالرشید ترابی،بیرسٹر سلطان {/AF}
نریندر مودی برہمن سامراج کے لیے بارود کے ڈھیر تیلی سلگا رہا ہے،مودی انسانیت کا قاتل اور مستندد دہشت گرد ہے اس کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ درج کیا جائے،5لاکھ کشمیریوں کا قاتل جہاں بھی جائے گا کشمیری اس کا پیچھا کریں گے ،اقوام متحدہ ،یورپی یونین،برطانیہ کشمیریوں کو اپنے وعدے کے مطابق حق خودارادیت فراہم کروائے،مقبوضہ کشمیر میں اس وقت ظلم کی انتہا کی جارہی ہے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں سوا کروڑ انسانوں کو طاقت کی بنیاد پر بنیادی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے عالمی برادری بھارت پر دباؤ بڑھائے تاکہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی اور بنیادی حق فراہم کرے ،انسانیت سے محبت رکھنے والے لوگ اور ادارے آگے آئیں تا کہ جنوبی ایشیا کو جنگ کی بھٹی میں جانے سے بچایا جائے ،تحریک کشمیر برطانیہ سمیت دیگر تنظیمیوں کی طرف سے اینٹی مودی مارچ سے لارڈ نذیر،چوہدری یاسین،فہیم کیانی،محمد غالب،راجہ ایاز،ملک نواز سمیت دیگر قائدین کا خطاب لندن( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی اور بیرسٹر سلطان محمود نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ عالمی برادری نے نریندر مودی اور آر ایس ایس کے ایجنڈے کو لگام نہ دی تو ایٹمی جنگ سے پوری دنیا متاثر ہو گی،نریندر مودی برہمن سامراج کے لیے بارود کے ڈھیر تیلی سلگا رہا ہے،مودی انسانیت کا قاتل اور مستندد دہشت گرد ہے اس کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ درج کیا جائے،5لاکھ کشمیریوں کا قاتل جہاں بھی جائے گا کشمیری اس کا پیچھا کریں گے ،اقوام متحدہ ،یورپی یونین،برطانیہ کشمیریوں کو اپنے وعدے کے مطابق حق خودارادیت فراہم کروائے،مقبوضہ کشمیر میں اس وقت ظلم کی انتہا کی جارہی ہے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں سوا کروڑ انسانوں کو طاقت کی بنیاد پر بنیادی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے عالمی برادری بھارت پر دباؤ بڑھائے تاکہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی اور بنیادی حق فراہم کرے ،انسانیت سے محبت رکھنے والے لوگ اور ادارے آگے آئیں تا کہ جنوبی ایشیا کو جنگ کی بھٹی میں جانے سے بچایا جائے،اینٹی مودی مارچ سے لارڈ نذیر چوہدری یاسین ،فہیم کیانی،محمد غالب،راجہ ایاز،ملک نواز سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اینٹی مودی مارچ کا انتظام تحریک کشمیر برطانیہ سمیت دیگر تنظیموں نے مشترکہ طور پر کیا تھا ،ایک ماہ قبل تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے مودی کی برطانیہ آمد کے حوالے سے احتجاج کا اعلان کیا تھا اور مہم کا نام اینٹی مودی مارچ رکھا تھا اس مارچ میں بڑے پیمانے پر بچوں،خواتین،مردوں سمیت دیگر مذاہب کے لوگوں نے بھی شرکت کی،ویمبلے سٹیڈیم کے باہر برطانیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاجی مارچ تھا جس میں کشمیری قاتل قاتل مودی قاتل ،گو مودی گو کے نعرے لگا رہے تھے اور اپنے حق خودارادیت کے حصول کا مطالبہ کررہے تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ نریندر مودی کے آنے سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم میں اضافہ ہو چکا ہے خواتین بچوں بوڑھوں کو بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے عالمی برادری کی خاموشی سے مودی کو مزید مظالم ڈھانے کی شہ مل رہی ہے اگر مودی نے مظالم بند نہ کیے تو آزاد کشمیر کے لوگ لاکھوں کی تعداد میں سیز فائرلائن پاؤں تلے روند کر اپنے بھائیوں کی مدد کریں گے انہوں نے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا پیدائشی حق مانگ رہے ہیں اور یہ حق دینے کا بھارت نے ساری دنیا کے سامنے عہد کیا تھا بھارت اپنے اس عہد کو پورا کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا پیدائشی اور بنیادی حق فراہم کرے ،انہوں نے کہا کہ مودی کی کشمیر آمد پر سید علی گیلانی سمیت قائدین اور عوام نے ملین مارچ کی اپیل کی جس پر پوری قوم نے لبیک کہا مودی سرکار نے ہزاروں لوگوں کو گرفتار کر کے پوری وادی میں کرفیو نافذ کر کے مودی کا دورہ کروایا جو کہ ریفرنڈ م تھا انہوں نے کہاکہ مودی کے ہاتھ نہ صرف کشمیری مسلمانوں بلکہ دیگر مذاہب کے لوگوں کے خون سے بھی رنگین ہیں مودی جہاں بھی جائے گا کشمیری اس کا پیچھا کریں گے اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ اب کشمیریوں کو غلام نہیں رکھا جا سکتا بھارت نے پر امن طریقے سے بات نہ مانی تو حالات دوسرا رخ اختیار کریں گے لارڈ نذیر نے کہاکہ برطانیہ کے ممبران پارلیمنٹ نے مودی کو بتایا ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق فراہم کرے ،اس موقع پر اینٹی مودی مارچ کے منتظم فہیم کیانی نے عوام اور قیادت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے آج ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنی آزادی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے میں بچوں خواتین اور بوڑھوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو دور دراز سے ہماری اپیل پر یہاں جمع ہوئے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ۔