نریندر مودی نے کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی نہ روکی تو تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد لاکھوں کشمیری سیز فائرلائن کو پاؤں تلے روند ڈالیں گے،ڈاکٹر مشتاق

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkنریندر مودی نے کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی نہ روکی تو تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد لاکھوں کشمیری سیز فائرلائن کو پاؤں تلے روند ڈالیں گے،ڈاکٹر مشتاق{/AF}

 کشمیریوں نے 5لاکھ شہداء پیش کیے ہیں آزادی ان کا مقدر ہے ،عوام کی خیر وبھلائی قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ میں ہے،یہ خطہ اﷲ کے دین کے قیام کے لیے حاصل کیا گیا تھا جو تا حال تشنہ ہے ،ظلم پر مبنی نظام معاشرے کو تباہ کر دیتا ہے آج افراتفری،نفسہ نفسی کا عالم ظلم کی وجہ سے ہے قرآن و سنت کا نظام ہی انسانوں کو سکون فراہم کر سکتا ہے مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر ڈاکٹر مشتاق نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی نہ روکی تو تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد لاکھوں کشمیری سیز فائرلائن کو پاؤں تلے روند ڈالیں گے،کشمیریوں نے 5لاکھ شہداء پیش کیے ہیں آزادی ان کا مقدر ہے ،عوام کی خیر وبھلائی قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ میں ہے،یہ خطہ اﷲ کے دین کے قیام کے لیے حاصل کیا گیا تھا جو تا حال تشنہ ہے ،ظلم پر مبنی نظام معاشرے کو تباہ کر دیتا ہے آج افراتفری،نفسہ نفسی کا عالم ظلم کی وجہ سے ہے قرآن و سنت کا نظام ہی انسانوں کو سکون فراہم کر سکتا ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ نریندر مودی آر ایس ایس کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں قریب کے دنوں میں وہ جموں ریجن میں 6نومبر1947 سے بڑا واقعہ کر سکتے ہیں مقبوضہ وادی کے اندر کرفیو نافذ کر کے دورہ کرنے سے اس کی حیثیت سامنے آچکی انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے آزادی کی منزل کے حصول کا فیصلہ کیا ہوا ہے وہ ظلم جبر تشدد اور شہادتوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں سید علی گیلانی سمیت قائدین اور عوام پوری قوت کے ساتھ اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے کے بجائے کشمیریوں کو ان کا حق دلائے ،کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہدکر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ آزاد خطے سے ظلم نا انصافی،کرپشن،بد عنوانی کے خاتمے کے لیے اسلام کے عادلانہ نظام کو نافذ کرنا ہو گا اس کے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہو سکتے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر