{AF}
جماعت اسلامی کے سوا عوام کے دکھو ں اور مسائل کے حل کا ایجنڈا کسی کے پاس نہیں ہے،شیخ عقیل الرحمان{/AF}
70سالوں سے چہرے اور پارٹیاں بدل بدل کر عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے،عوام جماعت اسلامی ساتھ دیں تا کہ ان کے مسائل حل ہوں ،مظفرآباد ڈویژن میں جماعت اسلامی کے کارکن عوام رابطہ مہم کو اور تیز کریں ،موثر افراد کو اپنی جماعت میں شامل کریں پولنگ سٹیشن کی سطح تک اپنی موثر تنظیم قائم کریں مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے سوا عوام کے دکھو ں اور مسائل کے حل کا ایجنڈا کسی کے پاس نہیں ہے،70سالوں سے چہرے اور پارٹیاں بدل بدل کر عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے،عوام جماعت اسلامی ساتھ دیں تا کہ ان کے مسائل حل ہوں ،مظفرآباد ڈویژن میں جماعت اسلامی کے کارکن عوام رابطہ مہم کو اور تیز کریں ،موثر افراد کو اپنی جماعت میں شامل کریں پولنگ سٹیشن کی سطح تک اپنی موثر تنظیم قائم کریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے امراء حلقہ جات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ،امیر مظفرآباد شہر غلام رسول ماگرے سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ عقیل الرحمان نے کہا کہ عوا م نے بہت تجربات کر لیے ہیں اب مزید تجربوں کی ضرورت نہیں ہے جن مقاصد کے لیے یہ خطہ آزاد کروایا گیا تھا وہ ابھی تک تشنہ ہیں اور جماعت اسلامی ان ہی مقاصد کی تکمیل کے لیے میدان جہاد میں ہے کشمیرکی آزادی اور نظام کی تبدیلی ہمارا ایجنڈا ہے عوام اس ایجنڈے کو اپنا ایجنڈا بنائیں تا کہ آزادی کے حقیقی مقاصد حاصل ہوں او ر بقیہ کشمیر بھی آزاد ہو انہوں نے کہا کہ کارکن رابطہ عوام مہم تیز کریں عوامی مسائل کو اجاگر کریں کرپشن کے خلاف دیوار بن جائیں جہاں جہاں کرپشن ہو رہی ہے اس کو بے نقاب کریں جماعت اسلامی کرپشن سے پاک کشمیر تعمیر کرو ایجنڈا لے کر چل رہی ہے ۔