{AF}
عبداالرشید ترابی کی قیادت میں برطانیہ میں مودی کے خلاف تاریخ ساز مارچ نے کشمیریوں کے دل جیت لیے،نثار شائق، واجد اقبال عباسی ،خالد عمران خالد{/AF}
تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے عبدالرشید ترابی سے مشاورت کے بعد ملین مارچ کی اپیل کی تھی،اوراس میں دیگر قائدین اور جماعتوں نے بھی بھرپور حصہ لیا،عبدالرشید ترابی کی وطن واپسی پر شاندار استقبال کریں گے ،مقبوضہ کشمیرکے بھائیوں کو حوصلے کا پیغام ملاہے راولپنڈی ،باغ، اسلام آباد ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد کشمیرضلع راولپنڈی کے امیر واجد اقبال عباسی،ضلع اسلام کے امیر خالد عمران خالد،ضلع با غ کے امیر نثار شائق نے مشترکہ طورپر کہاہے کہ عبدالرشید ترابی کی قیادت میں برطانیہ میں مودی کے خلاف تاریخ ساز ملین مارچ نے مسئلہ کشمیرکو عالمی سطح پر اجاگر کیاگیاہے جس سے مقبوضہ کشمیرکے بھائیوں کو حوصلے کا پیغام ملا ہے،تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے عبدالرشید ترابی سے مشاورت کے بعد مودی کی برطانیہ آمد پر انیٹی مودی مارچ کا علان گیا تھاجس کی دیگر جماعتوں نے بھی حمایت کی تھی،فہیم کیانی کی قیادت میں دو ماہ تک پورے برطانیہ میں مہم چلائی گئی ،جس میں 30کے قریب ان ممبرا ن پارلیمنٹ نے مودی کو خط بھی لکھا ہے جس میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ کشمیریوں کو حق فراہم کیا جائے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے استقبالیہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل کی طرف سے عبدالرشید ترابی کو نمائندگی کے لیے بھیجا گیا گیاتھا،جس میں وزیر اعظم ،اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین شامل تھے،عبدالرشید ترابی نے پوری قوم کی طرف سے نمائندگی کی اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،عبدالرشید ترابی کی وطن واپسی پر بھرپور استقبال کیا جائے گا۔