{AF}
ڈاکٹر مشتاق احمد نے قائمقام امیر جماعت اسلامی کا حلف اٹھا لیا{/AF}
مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقا م امیر ڈاکٹر مشتاق احمد نے دفتر جماعت اسلامی مظفرآباد میں اپنی ذمہ داری کا حلف اٹھایا،ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی دفتر مظفرآباد میں قائمقام امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر مشتاق احمد نے حلف اٹھا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد قاضی شاہد حمید،غلام رسول ماگرے اور راجہ نزاکت خان سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مشتاق احمد نے کہا کہ تبدیلی کا حقیقی ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے چہرے اور پارٹیاں بدلنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے ،جماعت اسلامی کے کارکنان عوام کے ترجمان بن کر جماعت اسلامی دعوت کو پھیلانے میں اپنا کر دار ادا کریں انہوں نے کہا کہ عوام رابطہ مہم کے دوران بھمبر سے تاؤ بٹ تک جماعت اسلامی کے کارکن میدان میں نکلیں اور اپنی دعوت کو ایک ایک فردا ور ایک ایک گھر تک پہنچائیں،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی میں شامل ہونے والوں پر ایک بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے جو حلف ہم نے پڑھا ہے اﷲ کی زمین پر اﷲ کے نظام کے نفاذ کی جدوجہد اسے زندگی کا نصب العین بنا کر اس کی جدوجہد کرنا ہے ،ڈاکٹر مشتاق نے کہا کہ جماعت اسلامی نے محدود وسائل میں عوام کی بھرپور خدمت کی ہے مہاجرین ہوں تعلیم کا شعبہ ہو خدمت کا شعبہ ہو محدود وسائل میں اپنا کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تبدیلی چاہنے والے موثر افراد جماعت اسلامی میں شامل ہو کر اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ کارکنان عوام رابطہ مہم کے ذریعے اپنی تنظیم کو وسعت دیں ،معاشرے میں موجود مسائل کی نشاندہی کریں اور عوام کے حقوق کے لیے آگے بڑھ کر جدوجہد کریں ۔