نریندر مودی سرکار کا دورہ مقبوضہ کشمیر نامنظور کشمیرمیں ظلم اور جبر کی بربادی اور کشمیر کی آزادی تک جدوجہدجاری رکھیں گے ،سراج الحق

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkنریندر مودی سرکار کا دورہ مقبوضہ کشمیر نامنظور کشمیرمیں ظلم اور جبر کی بربادی اور کشمیر کی آزادی تک جدوجہدجاری رکھیں گے ،سراج الحق{/AF}

 نریندر مودی کی کشمیر آمد سے کشمیریوں نے تاریخی ہڑتا ل اور مظاہرے کر کے ریفرنڈم کر دیا ہے ،عبدالرشید ترابی کشمیریوں نے ایک بار پھر ثابت کردیاہے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے،بھارت طاقت کے روز پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا،غلامی کا دورہ بیت چکا ہے 2016آزادی کا سال ہے،پاکستان کے 18کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں،حکومت پاکستان بھارت کو عالمی سطح پر نے نقاب کرنے کے لیے جارحانہ سفارتی مہم منظم کرے،عالمی برادری کشمیریوں کو حق دلانے میں اپنا کردار اداکرے،مودی نے اپنی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے باعث پورے خطے کے امن کا خطرے میں ڈال دیاہے،جماعت اسلامی حقیقی اسلامی حکومت کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے جو عوام کی ترجمانی کا حق ادا کرے اور محرومیوں کا خاتمہ کرے،آزاد خطے کو حقیقی اسلامی فلاحی معاشرے کا قیام اور کشمیر کی آزادی ہمارا نصب العین اور دستوری ہدف ہے ،جماعت اسلامی بہتے دریا کی طرح اپنا راستہ بناتی ہے،2016ء انتخابات کا سال ہے جس کو چیلنج سمجھا جائے جماعت اسلامی نے ہر میدان میں پیش رفت کی ہے اور حقیقی اسلامی انقلاب تک اپنی جان مال اور وقت لگائے گی،اراکین جنرل کونسل جماعت اسلامی میں ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں وہ اسلامی انقلاب کے لیے جان مال اور وقت لگائیں،باطل اور فرسودہ نظام جماعت اسلامی کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہو گا

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر