{AF}
اہل میرپور نے پاکستان کے استحکام اور اس کو روشن کرنے کے لیے دو مرتبہ اپنے آباؤ اجداد کی قبریں ڈبوئی ان کے مسائل حل نہ ہونا برداشت سے با ہر ہیں ،عبدالرشید ترابی {/AF}
آزاد خطے میں ہائیڈور پاور کے منصوبے میں حکومت آزا دکشمیرکا واپڈا سے کوئی معاہدہ نہیں ہے ،چاپلوسی کی سیاست نے آزاد خطے کے عوام کو اپنے حقوق سے محرورم کرنا خطرناک ہے،پاکستان مدینے کی ریاست کے بعد واحد ریاست ہے جو نظریے کی بنیادی پر قائم ہوئے مگر وہ مقاصد ابھی تشنہ ہیں،نظریہ کمزور ہو تو ملک دولخت ہوتے ہیں بنگلہ دیش کی مثال سامنے ہے ،پاکستان کی شہ رگ کشمیر دشمن کے قبضے میں ہے پاکستان پائندہ زندہ یازندہ باد سے کام نہیں چلے گا،کشمیرکی آزادی کے لیے ٹھوس پالیسی اور جامع حکمت علمی اپنانا ہوگی،سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ نے ہمیشہ کشمیریوں کی ترجمانی ہے ان کے ہمراہ کئی بین الاقوامی کانفرنسز میں جانے کا اتفاق ہوا ہے میرپور( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ اہل میرپور نے پاکستان کے استحکام اور اس کو روشن کرنے کے لیے دو مرتبہ اپنے آباؤ اجداد کی قبریں ڈبوئی ان کے مسائل حل نہ ہونا برداشت سے با ہر ہیں ،آزاد خطے میں ہائیڈور پاور کے منصوبے میں حکومت آزا دکشمیرکا واپڈا سے کوئی معاہدہ نہیں ہے ،چاپلوسی کی سیاست نے آزاد خطے کے عوام کو اپنے حقوق سے محرورم کرنا خطرناک ہے،پاکستان مدینے کی ریاست کے بعد واحد ریاست ہے جو نظریے کی بنیادی پر قائم ہوئے مگر وہ مقاصد ابھی تشنہ ہیں،نظریہ کمزور ہو تو ملک دولخت ہوتے ہیں بنگلہ دیش کی مثال سامنے ہے ،پاکستان کی شہ رگ کشمیر دشمن کے قبضے میں ہے پاکستان پائندہ زندہ یازندہ باد سے کام نہیں چلے گا،کشمیرکی آزادی کے لیے ٹھوس پالیسی اور جامع حکمت علمی اپنانا ہوگی،سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ نے ہمیشہ کشمیریوں کی ترجمانی ہے ان کے ہمراہ کئی بین الاقوامی کانفرنسز میں جانے کا اتفاق ہوا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے تحریک نظریہ پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان پائندہ باد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اعلامہ اقبال نے پاکستان کا نظریہ پہلے پیش کیا اور مملکت بعد میں وجود میں آئی،اعلامہ اقبال اور قائداعظم کے پاکستان کو بچانے کی ضرورت ہے اس کے خلاف دشمن چاروں اطراف سے حملہ آور ہے،کشمیری پاکستان کی سلامتی بقا اور استحکام کی جنگ لڑرہے ہیں،میاں نواز شریف اور جنرل راحیل شریف کا موقف بہت اعلیٰ ہے مگر اس کی روشنی میں پالیسی بنانے کی ضرورت ہے،انھوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکے عوام مکہ اور مدینے کے بعد پاکستان سے محبت کرتے ہیں اس کے جھنڈے لے کر دشمن کی آٹھ لاکھ فوج کے اندر نکلتے ہیں ،آزاد کشمیرکے عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں ،انھوں نے کہاکہ آزاد خطے کے شکم پرست حکمرانوں نے یہاں کے عوام کے حقوق کی جنگ نہیں لـڑی بلکہ اپنے اقتدار کو طویل دیتے رہے جس کی وجہ سے آج لاکھوں کشمیری نوجوان بے روزگاری ہیں،منگلاڈیم کی رائلٹی ،اورسیز کشمیریوں کے زرمبادلہ میں حصہ اور ہائیڈل پاور کے منصوبوں میں حصہ دیا جاتا تو آج کشمیریورپ کے مقابلے میں ہوتا،انھوں نے کہاکہ سابق صدر پاکستان بیٹھے ہیں ان کی اور مسلم لیگ کی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ نظریہ پاکستان کی آبیاری کرے کشمیریوں کی آزادی دلائے انھوں نے کہاکہ میاں نواز شریف آج تک کشمیری قیادت سے کوئی جامع مشاورت نہ کرسکے ،انھوں نے کہاکہ ملک کے اندر سکولر لابی ملک کی نظریاتی بنیادوں کو کمزور کررہی ہے وہ نصاب سے ایسے اسباق نکالنا چاہتی ہے جس سے نظریے کو تقویت ملتی ہے ،جب نظریہ کمزور ہوگا تو ملک ددلخت ہوا ہے اس لیے اس محاذ پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے،انھوں نے کہاکہ سابق حکومت نے متاثرین زلزلہ کے 56ارب روپے واپس لیے وہ آج تک واپس نہیں ہوئے متاترین ملبے کے ڈھیر پر پڑے ہوئے ہیں،سکول چھتوں کے بغیر ہیں ،متاثرین منگلہ شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔