{AF}
ہمارے مسائل غلط فیصلوں کا نتیجہ ہیں جب تک عوام برادری ازم ،ذاتی مفادات کے دائروں سے نکل کر میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر فیصلے نہیں کریں گے اس وقت تک ہمارے مسائل حل نہیں ہو سکتے، عبدالرشید ترابی{/AF}
ہاڑی گہل،ملوٹ،تھب( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ہمارے مسائل غلط فیصلوں کا نتیجہ ہیں جب تک عوام برادری ازم ،ذاتی مفادات کے دائروں سے نکل کر میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر فیصلے نہیں کریں گے اس وقت تک ہمارے مسائل حل نہیں ہو سکتے،اہل دانش ،اساتذہ کرام اور علماء عوام کی درست سمت راہنمائی کریں تجربات بہت ہو گے ہیں،چہرے بدلنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے جب تک اس کرپٹ اور فرسودہ نظام کو تبدیل کرکے اس کی جگہ اسلام کا عادلانہ اور منصفانہ نظام قائم نہیں ہو جاتا جماعت اسلامی اسی عادلانہ اور منصفانہ نظام کے قیام کی جدوجہد کررہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ریٹائرڈ پرنسپل سردار عبدالحق کی طرف سے دئیے گئے ظہرانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا دریں اثنا ء غنی آباد اور تھب کے وفود نے ملاقاتیں کیں اور تعزیتیں بھی کیں،ظہرانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ عوام یکسو ہو کر جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی ہی یہاں کا نظام ٹھیک کر سکتی ہے جماعت اسلامی نے ایک سیاسی جماعت ہونے کے ناطے عوام کی شاندار خدمت کی ہے زلزلہ ہو سیلاب ہو یا اور کوئی مصیبت ہو جماعت اسلامی کے کارکن پیش پیش رہتے ہیں اور عوام کی خدمت کرتے ہیں ریاست کے اندر یتیموں کی کفالت ہو یا بے سہارا لوگوں کی مدد جماعت اسلامی سب سے آگے ہے انہوں نے کہا کہ برادری ازم کی سیاست کی وجہ سے حقیقی نمائندے منتخب نہیں ہو سکتے جس کی وجہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے تحریک آزادی کشمیر میں بھی بھرپور کردار ادا کیا ہے اور آزاد ی تک اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ،انہوں نے کہا کہ جب تک عوام جرت مند نمائندوں کو منتخب نہیں کریں گے جو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں اسلام آباد اور وزارت امور کشمیر کی طرف سے مسلط کی گئی حکومتوں نے عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے ان میں اضافہ کیا ہے عوام اپنے اندر اعتماد پید اکریں وہ اسلام آباد کی طرف دیکھنے کے بجائے اپنے حقیقی نمائندے منتخب کریں ،انہوں نے کہا کہ آزاد خطے کے اندر لاکھوں نوجوان بے روزگار ہیں جن کے روزگار کے لیے حکومت کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے آزاد کشمیر کے قدتی وسائل کو براؤ کار لا کر اور منگلا ڈیم سمیت دیگر ڈیمز کی رئیلٹی حاصل کر کے نوجوانوں کے روزگار کے مواقعے فراہم کیے جا سکتے ہیں اور یہ کام جماعت اسلامی کے سواکسی کا ایجنڈا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ظلم جبر اور کرپشن کا دور دورہ ہے عدل و انصاف فراہم کرنے والے ادارے مفلوج ہیں پبلک سروس کمیشن جیسا ادارہ بھی برادری ازم کی بھینٹ چڑا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ان سارے اداروں کو راہ راست پر لانا اور ان کے ذریعے عوام کی خدمت کروانا جماعت اسلامی کا ایجنڈا ہے جماعت اسلامی تبدیلی کے ایجنڈے کو لے کر انتخابات میں آرہی ہے عوام اس کا ساتھ دے ۔