آزاد خطے میں لاکھوں نوجوانوں کی سیرت وکردار کی تعمیر کے لیے اسلامی جمعیت کے سوا حکومت کے پاس کوئی ادارہ نہیں ہے ،عبدالرشیدترابی

{AF}abdul rasheed turabiآزاد خطے میں لاکھوں نوجوانوں کی سیرت وکردار کی تعمیر کے لیے اسلامی جمعیت کے سوا حکومت کے پاس کوئی ادارہ نہیں ہے ،عبدالرشیدترابی {/AF}

 نوجوان علم اور تقوے کے ہتھیار سے لیس ہو کر موجودہ چیلینجز کا مقابلہ کریں،اسلامی جمعیت طلبہ پوری امت کا اثاثہ ہے، دور جدید کے مسائل کا حل قرآن وسنت سے تلاش کرنے کے لیے قرآن میں غوطہ زن ہونا ہوگا،پوری انسانیت کے مسائل کا حل قرآن وسنت کے اندر موجود ہے،قرآن وسنت کا یہ نظام مسلمان کے پاس ہے،ہمارے تمام مسائل کی جڑ قرآن وسنت کے نظام سے دوری ہے،نوجوان مغربی تہذیب کی بجائے اسلامی تہذیب اپنائیں مغرب نے اپنے سارے وسائل امت کے نوجوان کو گمراہ کرنے کے لیے جھونک رکھے ہیں،جماعت اسلامی کے پاس نوجوانوں کے روشن مستقبل کاایجنڈا ہے ،پاکستان کے جس بھی پٹرول پمپ یا ہوٹل پر جانے کا اتفاق ہوا پھول جیسا کشمیر ی نوجوان پرتن صاف کرتے اور پیڑول ڈالتے ہوئے پایاجس سے دل خون کے آنسو روتا ہے مظفر آباد ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہے آزا خطے میں لاکھوں نوجوانوں کی سیرت وکردار کی تعمیر کے لیے اسلامی جمعیت کے سوا حکومت کے پاس کوئی ادارہ نہیں ہے ،عبدالرشیدترابی نوجوان علم اور تقوے کے ہتھیار سے لیس ہو کر موجودہ چیلینجز کا مقابلہ کریں،اسلامی جمعیت طلبہ پوری امت کا اثاثہ ہے، دور جدید کے مسائل کا حل قرآن وسنت سے تلاش کرنے کے لیے قرآن میں غوطہ زن ہونا ہوگا،پوری انسانیت کے مسائل کا حل قرآن وسنت کے اندر موجود ہے،قرآن وسنت کا یہ نظام مسلمان کے پاس ہے،ہمارے تمام مسائل کی جڑ قرآن وسنت کے نظام سے دوری ہے،نوجوان مغربی تہذیب کی بجائے اسلامی تہذیب اپنائیں مغرب نے اپنے سارے وسائل امت کے نوجوان کو گمراہ کرنے کے لیے جھونک رکھے ہیں،جماعت اسلامی کے پاس نوجوانوں کے روشن مستقبل کاایجنڈا ہے ،پاکستان کے جس بھی پٹرول پمپ یا ہوٹل پر جانے کا اتفاق ہوا پھول جیسا کشمیر ی نوجوان پرتن صاف کرتے اور پیڑول ڈالتے ہوئے پایاجس سے دل خون کے آنسو روتا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے بزم روشنی کے سالانہ تقریب سے اور ریڈ فاؤنڈیشن کے ی ٹی اور سنٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ا س موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ آزاد جموں وکشمیرراجہ آفتاب،امیر ضلع قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہ طلبہ کی فکری رہنمائی اور خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے اس طرح کی تقریبات ضروری ہے ہیں اس کے لیے بیرونی دنیا میں باقاعدہ اہتما م کیا جاتا ہے اور سرکاری سطح پر کیا جاتا ہے مگر آزادخطے میں سیاسی مداخلت اور اقرباء پروری نے تعلیم کے نظام کو بیڑا غرق کردیاہے،حکمران اپنے محض اپنے عزیزوں کو نوازنے کے لیے میرٹ کا قتل کرتے ہیں یہ سلسلہ 70سال سے جاری ہے،نوجوانوں کو صحت مند سرگرمی دینے کی بجائے ان کو درباری بنایا جارہاہے ،جمعیت نے نوجوانوں کی کردار سازی کا بیڑااٹھایا ہے اور اس میدان میں سرگرم ہے جمعیت کے تیار کردہ نوجوان پوری دنیا میں اپنی صلاحتیوں کا لوا منوارہے ہیں،انھوں نے کہاکہ آزاد خطہ قدرتی وسائل سے مالامال ہے پانی کے قدرتی بہاؤ پر محض تربائن لگاکر ہزاروں میگاوٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے اسی طرح دیگر وسائل کو جمع کر کے آزاد ریاست میں صنعتیں لگائی جاسکتی ہیں اور نوجوان کے روزگار کے مواقعے پیداکیے جاسکتے ہیں،اس خطے میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ہمارے نوجوانوں کے اندر ایسے ایسے جوہر موجود ہیں جو کسی دوسرے ملک کے پاس نہیں ہیں مگر بدقسیمتی یہ ہے کہ یہاں کے ناا ہل حکمران اپنی ذات سے باہر نکلنے کے لیے تیار نہیں ہیں،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی آزاد خطے کورول ماڈل بناناچاہتی ہے دنیا میں جہاں بھی انقلاب آیا آزادی کی تحریک چلی یا اصلا ح اور تبدیلی کی تحریک چلی اس میں نوجوانوں نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے آزاد خطے کے نوجوان اپنے مستقبل کے لیے آگے آئیں ہم ان کو پلیٹ فارم فراہم کریں گے،حقیقی تبدیلی کے بغیر ہمارے مسائل حل ہوں گے اورنہ ہی باقی کشمیر آزاد ہوگا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر