حکومت آزاد کشمیر نیلم ،جہلم ،کوہالہ ،آزاد پتن ، ہولاڑ کروٹھ سمیت دوسرے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے حوالے سے حکومت پاکستان سے باضابطہ معاہدہ کرے،ارشد ندیم ایڈووکیٹ

{AF}arshad nadeem حکومت آزاد کشمیر نیلم ،جہلم ،کوہالہ ،آزاد پتن ، ہولاڑ کروٹھ سمیت دوسرے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے حوالے سے حکومت پاکستان سے باضابطہ معاہدہ کرے،ارشد ندیم ایڈووکیٹ{/AF}

پلندری ( پ ر )جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر نیلم ،جہلم ،کوہالہ ،آزاد پتن ، ہولاڑ کروٹھ سمیت دوسرے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے حوالے سے حکومت پاکستان سے باضابطہ معاہدہ کرے اور اس حوالے سے ضروری آئینی ترامیم بھی کی جائیں ، آزاد کشمیر سے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس سے صنعت کاروں کو آزاد کشمیر کے ہر ضلع میں بڑے کارخانے لگانے کے لیے پچیس سال تک بجلی مفت فراہم کی جائے تا کہ آزاد کشمیر میں سنگین شکل اختیار کرنے والی بے روزگاری کا مسئلہ حل کیا جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ معاہدہ میں واٹر یورزج ( پانی کے استعمال) کے چارجز اور رائلٹی بھی کشمیریوں کو دی جائے اس طرح آزاد حکومت کا ترقیاتی بجٹ موجودہ بجٹ سے سو گنا بڑھ جائیگا ۔ اس خطیر رقم سے پاکستان سے آزاد کشمیرجانے والی تمام بڑی شاہراہوں اور تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز کے درمیان سڑکوں کو عالمی معیار کی ایکسپریس وے بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تعمیر وترقی کے معیار کو حاصل کرنے کے لیے زیرو کرپشن پالیسی بنائی جائے ۔ احتساب بیورو کے موجودہ ڈرامے سے کرپشن میں اور اضافہ ہو چکا ہے اس ڈرامے کو ختم کر کے نئی قانون سازی کی جائے ۔ اور کسی کرپٹ آدمی کو کسی صورت رعایت نہ دی جائے ۔ آزاد کشمیر میں ترقی کی کے بجائے جو تباہی حاصل کی گئی ہے اس کا راز کرپشن میں چھپا ہوا ہے ۔ سیاسی رہنماؤں نے سکیم خور ٹولے پال رکھے ہیں جنہوں نے عوام کے حقوق کو لوٹ مار کی نظر کر دیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم لاکھوں کشمیریوں کی طرف سے پاکستانی بنکوں کے ذریعے کھربوں روپے بھیجے جاتے ہیں اس آمدنی کا ایک حصہ کشمیر کے لیے لیا جائے اور اس سے آزادکشمیر کی یونیورسٹیز ، میڈیکل کالجز سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے معیار کو بلند ترین سطح پر لے جایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی وہ سیاسی جماعتیں جنہیں بڑی جماعتیں ہونے کا دعویٰ ہے کہ ان کی قیادت بھی بڑا ہونے کا مظاہرہ کرے ۔ پاکستان میں موجود اپنی جماعتوں اور دوسری سیاسی قیادت سے اپنے حقوق پر جرات مندانہ طریقے سے بات کرے چاپلوسی کی سیاست ترک کریں ۔ انہوں کہا کہ عبوری آئینی ایکٹ 74ء میں ترامیم کر کے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کو زیادہ سے زیادہ اختیارات دیے جائیں اور کشمیر کونسل کے کرپٹ گھوڑے کو دفن کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو اسی طرح حقوق دیے جانے چاہئیں تاکہ دیامر بھاشا ڈیم سمیت دیگر ہائیڈرو پاور کے منصوبوں سے گلگت بلتستان کے عوام کو فائدہ پہنچایا جائے۔ حکومت پاکستان اپنی نیت اور قبلہ درست کرے اور آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے آئینی حقوق دینے کے لیے آینی ترامیم اور قانون سازی کرے جو حقوق حکومت پاکستان نے اٹھارویں ترمیم کے ذریعے اپنے صوبوں کو دیے ہیں وہ کشمیریوں کو بھی دیے جائیں انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی بھرپور انداز میں انتخابات میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کرے گی اور اپنے عوام کی حقیقی ترجمانی کرتے ہوئے ان کے مسائل حل کرے گی ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر