سینیٹر سراج الحق سے نورالباری کی وفد کے ہمراہ ملاقات،مہاجرین مقیم پاکستان کے مسائل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkسینیٹر سراج الحق سے نورالباری کی وفد کے ہمراہ ملاقات،مہاجرین مقیم پاکستان کے مسائل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال{/AF}

 پشاور( پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کشمیریوں کی پشتیبان ہے آزاد ی کی جدوجہد کرنے والوں کا بھرپور ساتھ دیں گے،مہاجرین ہمارے جسم کا حصہ ہیں ان کے مسائل کو خیبر پختوانخواہ حکومت فوری طور پر حل کرے ،جماعت اسلامی اپنی بساط کے مطابق مہاجرین کے مسائل حل کرنے میں ہمیشہ کردار ادا کرتی رہی ہے ان کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے ،حکومت خیبر پختوانخواہ آئندہ مالی سال میں مہاجرین جموں وکشمیر کے مسائل کی نشان دہی کر کے ان کے حل کے لیے منصوبہ بندی کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر مہاجرین مقیم پاکستان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں نائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرو امیر مہاجرین مقیم پاکستان نورالباری،سابق سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان،راجہ فاضل تبسم موجود تھے ،اس موقع پر سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کشمیریوں کی جائز برحق مبنی جدوجہد کی اول روز سے حمایت اور بھرپور پشتیبانی کرتی رہی ہے کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں اسی لیے میں آزاد کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر جا کر ان کے مشاورت کررہا ہوں،کشمیریوں نے مشکل حالات اور مسائل کے باوجود اپنی تحریک کو زندہ رکھا آج سید علی گیلانی ایک نوجوان کی طرف میدان میں ڈٹا ہوا ہے شہداء کشمیر کی قربانیوں کو رائیگان نہیں جانے دیں گے انہوں نے کہا کہ سیاسی اور عسکری قیادت کا کشمیر پر اصولی موقف کا احیاء خوش آئند ہے مگر اس سے آگے بڑھ کر ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ،اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر و امیر مہاجرین مقیم پاکستان نورالباری نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان نے ہر مشکل کی گھڑی میں کشمیری عوام کا بھرپور ساتھ دیا سیلاب،زلزلہ اور تحریک آزادی کشمیر کو ہر محاذ پر اجاگر کرنے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں مقیم مہاجرین مسائل اور مشکلات سے زندگی گزار رہے ہیں خیبر پختوانخواہ میں جماعت اسلامی کے وزراء اور حکومت مہاجرین کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرے انہوں نے کہا کہ مہاجرین مشکل حالات میں اپنی زندگی گزار رہے ہیں حکومت ان کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر