نریندرمودی نے ہندوستان کے اصل سیاہ چہرے کو بے نقاب کردیاہے ،عالمی برادردی نوٹس لے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiنریندرمودی نے ہندوستان کے اصل سیاہ چہرے کو بے نقاب کردیاہے ،عالمی برادردی نوٹس لے،عبدالرشید ترابی {/AF}

 جماعت اسلامی 27اکتوبر کو پورے آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین میں یوم سیاہ بھرپور انداز سے منائے گی،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے 27اکتوبر کو ہٹیاں بالامیں اہم خطاب کریں گے،ضلع ہٹیاں کے عوام کشمیریوں کے پشتیان سراج الحق کا فقید المثال استقبال کریں،کرنل ( ر) نسیم نے گزشتہ انتخابا ت میں میاں نوازشریف اور راجہ فاروق حیدر کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے سفید جھنڈے تلے انتخابات میں حصہ لیااور وسطی باغ میں پیپلزپارٹی کو مسلط کروایا پیپلزپارٹی نے جو کرپشن کی میرٹ پامال کیا اور ظلم اور ناانصاف کا بازار گرم کیا اس کا ذمہ دار یہی ہے ،حکومت آزاد کشمیرپرائیوٹ تعلیم دینے والے اچھے اداروں کی حوصلہ افزائی کرے باغ ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیرعبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ نریندرمودی نے ہندوستان کے اصل سیاہ چہرے کو بے نقاب کردیاہے ،عالمی برادردی نوٹس لے،جماعت اسلامی 27اکتوبر کو پورے آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین میں یوم سیاہ بھرپور انداز سے منائے گی،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے 27اکتوبر کو ہٹیاں بالامیں اہم خطاب کریں گے،ضلع ہٹیاں کے عوام کشمیریوں کے پشتیان سراج الحق کا فقید المثال استقبال کریں،کرنل ( ر) نسیم نے گزشتہ انتخابا ت میں میاں نوازشریف اور راجہ فاروق حیدر کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے سفید جھنڈے تلے انتخابات میں حصہ لیااور وسطی باغ میں پیپلزپارٹی کو مسلط کروایا پیپلزپارٹی نے جو کرپشن کی میرٹ پامال کیا اور ظلم اور ناانصاف کا بازار گرم کیا اس کا ذمہ دار یہی ہے ،حکومت آزاد کشمیرپرائیوٹ تعلیم دینے والے اچھے اداروں کی حوصلہ افزائی کرے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے دھوندار میں ریڈ فاؤنْڈیشن کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے خالد کھوکھر ،ظہیر گردیزی ،صوبیدار بشیرر،ادارے کے پرنسپل راجہ شبیر عثمانی،آزاد طارق،افتخار سمیت دیگر قائدین نے خطا ب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیرکے اندر مظالم میں اضافہ کردیا ہے بھارت کے اندر بھی اب کسی اقلیت کا زندہ رہنادشوار کردیاہے،نریند ر مودی نے مظالم بند نہ کیے تو لاکھوں کشمیری سیز فائر لائن کو پاؤں تلے روند کراپنے بھائیوں کی مدد کریں گے،انھوں نے کہاکہ بیس کیمپ کی قیادت اپنی ذمہ داریاں اداکرنے میں بری طرج ناکام ہوئی ہے،جماعت اسلامی نے 1947کے مجاہدین کو جھنڈا اٹھایاہے،اسی مشن کی تکمیل کے لیے میدان میں اتری ہے،جماعت اسلامی عوامی حقوق کے حصول کے لیے ہر محاذپر جنگ لڑرہی ہے اور لڑتی رہے گی،بیس کیمپ کے کردار کی بحالی اور عوامی مسائل کے حل کا واحد راستہ یہاں تبدیلی ہے جب تک تبدیلی نہیں آئے گی اس وقت تک مسائل حل نہیں ہوسکتے ،آزاد خطے میں پارٹیاں بدل بدل کر عوام کو لوٹا جارہے پارٹیاں بدلنے والے اپنی جائیدادوں میں اضافہ کررہے ہیں اور عوام کے منہ سے دو وقت کا نوالہ بھی چھینا جارہاہے،پڑھے لکھے نوجوان خود کشیوں کی طرف راغب ہیں،صحت ،تعلیم اور عدل انصاف کا بیڑاغرق کردیاگیاہے،جماعت اسلامی نے تعلیم کے مقابلے میں متبادل نظام تعلیم دیا ہے صحت کے شعبے میں عوام کی خدمت کی ہے پینے کا صاف پانی عوام کو فراہم کیاہے،بے سہار ا لوگوں کی خدمت کی ہے، جماعت اسلامی اپنے شاندار ریکارڈ کے ساتھ آج میدان میں اتری ہے۔عوام ساتھ دیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر