{AF}
اسلامی جمعیت طلبہ نے تعلیمی اداروں سے منفی سرگرمیوں کو ختم کر کے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا ، عبدالرشید ترابی{/AF}
باغ (پ ر )عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے تعلیمی اداروں سے منفی سرگرمیوں کو ختم کر کے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا ، تعلیم کے ساتھ تربیت کا اہتمام بھی ضروری ہے ، اخلاقی تربیت اور اصلاحی پہلو پر تحقیق ضروری ہے ، جمعیت طلبہ کی خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔ پیر ثناء اﷲ شاہ کی شخصیت نے امت کو جھنجوڑنے کی کوشش کی ۔ اتحاد و یکہتی ، امت کے مسائل اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے آواز بلند ہوتی رہی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ کی جامع مسجد میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ سے فارغ ہونے والے افراد مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی بے پناہ خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور معاشرہ بھی انہیں عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔جمعیت نے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی مدد کے لیے اپنا گرم گرم خون پیش کر کے تحریک آزادی کی آبیاری کی ۔ نریندر مودی کے انتہا پسندانہ عزائم کھل کر سامنے آ چکے ہیں ۔ گائے کا گوشت کھانے پر مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں مظالم میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اس کے باوجود کشمیری اپنی جانیں ہتھیلیوں پر رکھ کر پاکستانی پرچم لہرا رہے ہیں ۔ جمعیت نے ملک کو اچھی اور پڑھی لکھی قیادت فراہم کی ۔ تعلیمی اداروں سے فولنگ کلچر کو ختم کر کے طلبہ کی سیرت و کردار کی تعمیر میں جہد مسلسل ہے۔جمعیت نے تمام علمائے کرام کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے یکجہتی کا پیغام دیا ۔ انہوں نے کہا کہ بیس کیمپ کے کردار کی بحالی اور کشمیر کی آزادی ہماری ترجیح اول ہے ، دفاع پاکستان کے لیے کشمیرکی آزادی ناگزیر ہے ۔ حکومت پاکستان جارحانہ حکمت عملی واضح کرے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری مسلم دنیا میں امام حسین ؓامت کے ہیرو ہیں ۔ یزید کی حکومت دو اڑھائی سال میں ختم ہو گئی ۔ چودہ صدیوں سے دلوں پر امام حسین کی حکومت ہے انہیں ہر فرد خراج تحسین پیش کرتا ہے ،جذبہ جہاد اور شوق شہادت بیدار ہوتا ہے تھکے مجاہدین سے تذکرہ کیا جائے امام حسین ؓکو جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے۔انہوں نے کہا کہ میرٹ کا تقدس پامال کیا جا رہا تھا اس کے خلاف امام حسین ؓ نے بغاوت بلند کی ، اور اصول زندہ رکھنے کے لیے اپنی گردن پیش کر دی ۔ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور امام حسین کے مشن کا تقاضا ہے کہ ظلم کے نظام کو ختم کر دیں ۔ امانت اہل لوگوں کے سپرد کی جائیں خلافت کا عمل جاری رہتا تو ساری دنیا آج اسلام کے جھنڈے تلے ہوتی۔انہوں نے کہا کہ نظام مصطفی کی بالا دستی کے لیے جدوجہد کریں ۔ ہمارے میڈیا پر فحاشی عریانی کا سیلاب ہے وقت آنے پر ہم ان کے مدد گار بن جاتے ہیں ، دنیا کے سارے نظام فیل ہو چکے ہیں دنیا متبال نظام کی تلاش میں پاکستان کی طرف نظریں ہیں ۔ پاکستان میں اسلام کے عادلانہ نظام کی ضرورت ہے ۔