نرنیدری مودی کی مسلم کش پالیسی ہماری غیرت کے لیے کھلا چیلنج ہے، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi نرنیدری مودی کی مسلم کش پالیسی ہماری غیرت کے لیے کھلا چیلنج ہے، عبدالرشید ترابی{/AF}

لیپہ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پر عالمی اداروں تماشائی کا کردار ختم کرکے کشمیریوں سے کئے گئے وعدے پورے کروائیں،ضلع ہٹیاں کے عوام 27اکتوبر کو سینیٹر سراج الحق کا فقید المثال استقبال کریں،پوری دنیا کی اسلامی تحریکوں کی طرف سے سراج الحق کشمیریوں سے یکجہتی کا پیغام لارہے ہیں،ان خیالات کااظہارا نھوں نے وادی لیپہ میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق کی ہٹیاں بالاآمد پر دورے کے دوران اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈاکٹر مشتاق،پروفیسر شوکت ،منیر اختر ،سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ سراج الحق کشمیریوں کے حقیقی پشتیبان ہیں ان کا استقبال تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر کیا جائے،وہ کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے آرہے ہیں،27اکتوبر کو کشمیری بھارتی ناجائز قبضے کے خلاف پوری دنیا میں یوم سیاہ مناتے ہیں،انھوں نے کہاکہ کشمیری 70برس سے اپنی آزادی کے لیے قربانیوں کی لازوال تاریخ رقم کررہے ہیں،ان کی تین نسلیں قربان ہوچکی ہیں،مزید کشمیریوں کا امتحان نہ لیا جائے،کشمیر کی چوٹیوں اور وادیوں میں قبضے فوجیوں کا پیچھا کیا جائے گا،وادی لیپہ کے عوام کا تحریک آزادی میں تاریخی کردار ہے،کرنل حق نوا زاور میجر صابر شہید نے جو بہادری اور دلیری کی داستان رقم کی ہے کشمیری مجاہدین نے اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے قبابض بھارتی فوج کو ناکوں چنے چبوارہے ہیں،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ وزیرا عظم پاکستا ن میاں نوازشریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کا کشمیرپر موقف خوش آئندہے،اس سے کشمیریوں کے حوصلے بلندہوئے ہیں اس موقف کی روشنی میں عملی اقدامات ضروری ہیں،ایک بین الاقوامی سفارتی مہم منظم کی جائے جس میں بھارت کے سیاہ چہرے کو بے نقاب کیا جائے،اور تحریک آزادی کشمیرکی حقیقی پشتیبانی کی جائے،تحریک آزادی کشمیرکو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے بیس کیمپ کے اصل کردار کو بحال کیا جائے،یہ خطہ عوام نے بڑی قربانیاں دے کر آزاد کروایاہے اور نظریاتی خطہ ہے،یہاں قرآن وسنت کے نظام کو قائم کیا جائے تاکہ مظلوم اور حق دار کو گھر کی دھلیز پر حق ملے،لیکن فرسودا سیاسی کلچر نے بیس کیمپ کے چہرے کو مسخ کردیاہے،آج یہاں کے عوام گونا گوں مسائل کا شکار ہیں،وادی لیپہ دفاعی لحاظ سے اہمیت کی حامل ہے،المیہ یہ ہے کہ اس کی دفاعی سڑک ابھی تک نہیں بن سکی،یہ سڑک ہمیشہ بند رہتی ہے،بار ہاوعدہ کے گئے مگر کسی نے اس عہد پر عمل نہ کیا،جو بہت بڑا لمیہ ہے،یہ علاقے اور بلکہ پورا آزاد کشمیراسی کیفیت سے دوچار ہے،ان سارے مسائل کی جڑ کرپٹ قیادت اور فرسودا نظام ہے،جماعت اسلامی اس ظلم پر مبنی نظام کو بدلنا چاہتی ہے اور اس کے لیے جدوجہد کررہی ہے،عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ امام حسین نے اپنا سر کیوں کٹوایا تھا وہ خاندانی اور میروثی خلافت نہیں اﷲ اور رسول ﷺ کے بتائے ہوئے نظام خلافت قائم کرنا چاہتے تھے،امام حسین کی شہادت ہمیں یہ درست دیتی ہے کہ یزیدی نظام کی جگہ اسلامی نظام قائم کیا جائے۔آج جماعت اسلامی امام حسین کے مشن اور 1947کے مجاہدین کے مشن کو لے کر نکلی ہے۔چہرے تبدیل کرنے سے کوئی تبدیلی نہیں آئے گی نظام تبدیل کرنے سے عوام کے مسائل حل ہوں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر