حکومت آزادکشمیرڈپٹی کمشنر بحالیات مہاجرین کے اسٹیٹ سبجیکٹ کی سہولت کے لیے کے پی کے اور پاکستان میں ٹیمیں بھجیں جو اصل مہاجرین کو اسٹیٹ سبجیکٹ فراہم کریں،نورالباری

{AF}noor ul bariحکومت آزادکشمیرڈپٹی کمشنر بحالیات مہاجرین کے اسٹیٹ سبجیکٹ کی سہولت کے لیے کے پی کے اور پاکستان میں ٹیمیں بھجیں جو اصل مہاجرین کو اسٹیٹ سبجیکٹ فراہم کریں،نورالباری {/AF}

راولپنڈی ،ابیٹ آباد ،مانسہرہ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر،امیر مہاجرین مقیم پاکستان اور امیدوار قانون ساز اسمبلی ویلی چھ نورالباری نے مطالبہ کیاہے کہ ایم ایل اے اپنے حمایتوں کے کاغذ جمع کرکے خود ان کو اسٹیٹ سبجیکٹ فراہم کروارہے ہیں جب کہ عام مہاجرین بہت مشکلات کا شکا رہیں ان کی مشکلات کو کم کیا جائے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے خواجہ مشتاق کے والد کی وفات پر دعائیہ تقریب میں گفتگو اور مانسہرہ میں مہاجرین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،مانسہرہ دورے کے موقع پر ارسلہ خان اور حفیظ اﷲ بھی ہمراہ تھے،تقریب اور مہاجرین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے نورالباری نے کہاکہ مہاجرین کے مسائل کے حل کے لیے کے پی کے حکومت کے سامنے بھی مسائل اٹھائے ہیں ،کے پی کے کی حکومت میں شامل جماعت اسلامی کے وزراء نے یقین دھانے کروائی ہے کہ وہ کشمیری مہاجرین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے،مہاجرین کے مسائل سے حکومت کے پی کے کو آگاہ کیا ہے،انھوں نے کہاکہ مہاجرین شدید مشکلا ت کا شکا ر ہیں حکمران چند منظور نذر لوگوں کو نواز رہے ہیں وزیر بحالیات بھی اپنے اپنے افراد کو نواز ررہے ہیں ،کشمیری مہاجرین کی بستیاں نام کی ہیں ان کے اندر کوئی سہولت موجود نہیں ہے اور یہاں بھی انصاف کے ساتھ کسی کو پلاٹ نہیں ملا،نورالباری نے کہاکہ جماعت اسلامی نے مہاجرین کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف ایک بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ کیاہے اور مہاجرین کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے،ان کے مسائل حل کریں گے کے پی کے کی حکومت کے ساتھ مل کر اور دیگر وسائل بروکار لاکر ان کے مسائل حل کریں گے اور کرپشن کرنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر