بیس کیمپ میں صاف اور شفاف انتخابات وقت اور حالات کا تقاضاہے جھرلواور ٹھپہ کا دور گزر چکاہے، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiبیس کیمپ میں صاف اور شفاف انتخابات وقت اور حالات کا تقاضاہے جھرلواور ٹھپہ کا دور گزر چکاہے، عبدالرشید ترابی{/AF}

ہاڑی گہل ،جنوبی باغ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ حکومت آزاد کشمیرنادرا ریکارڈ کے مطابق ووٹر فہرستیں مرتب کرے،ہمہ گیر بگاڑ کی اصلاح صرف جماعت اسلامی کرسکتی ہے جس کے پاس دیانت دار اور باصلاحیت قیادت ہے،نظریاتی خطے میں اسلامی نظریے کے نظام کے نفاذ سے ہی مسائل حل ہوں گے،جماعت اسلامی کے کارکن عوامی سکیموں کے ریکارڈ حاص کرکے عوام کے سامنے پیش کریں کہ ان کے نام پر کون وسائل ہڑپ کررہاہے،جلد پورے حلقے کا تفصلی خود دورہ کروں گا کارکن دورے کی بھرپور تیاری کریں،لوگوں کو جماعت اسلامی میں شامل کریں،عوامی حقوق پر ڈالے ڈالنے والوں کو عوامی کٹہرے میں لائیں گے،ان خیالات کا اظہار نھوں نے اپنے دورہ ہاڑی گہل اور جنوبی باغ کے دوران ذمہ دران اور کارکنوں کے جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ا س موقع پر سابق امیر ضلع عثمان انور،امیر حلقہ وسطی باغ آزاد طارق سمیت دیگر قائدین موجود تھے،دریں اثناء عبدالرشید ترابی نے امیر ضلع نثار شائق کی عیادت کی اور اظہر سخاوت کے ہاں جا کران سے اظہار تعزیت کیا،ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی کو گراس روٹ لیول پر منظم کیا جائے نئے اور موثر افراد کو جماعت اسلامی میں شامل کیاجائے،انھوں نے کہاکہ بیس کیمپ میں عدل انصاف کو فقدان ہوگا تو عوام مسائل میں اضافہ ہو گا اور تحریک آزادی کشمیرکے تقاضے بھی پورے نہیں ہوں گے،تحریک آزادی کشمیرکو کامیابی کی منزل تک پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ آزاد کشمیرمیں مجاہد حکومت قائم ہو،جو یہاں کے عوام کے مسائل بھی حل کرے اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کو منزل تک پہنچانے کے لیے کردار ادا کرے،کشمیریوں کی پشتبانی کے لیے ضروری ہے کہ یہاں حالات ٹھیک ہوں یہاں کے حالات صرف جماعت اسلامی ٹھیک کرسکتی ہے باقیوں کے پاس عوام کے مسا ئل کے حل کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے،انھوں نے کہا کے عوام کی سکمیں کھانے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے کارکن سیکیموں کے ریکارڈ حاصل کریں،اور ان کو عوام کے سامنے پیس کریں کہ یہ لوگ کس طریقے سے عوام کے وسائل پر ہاتھ صاف کررہے ہیں،ظلم ناانصاف اور کرپشن کے خلاف جہاد کا اعلان کرتے ہیں،جماعت اسلامی مظلوم کی داد رسی کرے گی ظالموں کو کوہالہ پل پر الٹا لٹکائے گی،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے ہوتے ہوئے کوئی ظلم نہیں کرسکتا جو کرے اس کا احتساب کریں گے،سب چور لٹیروں کو آزاد خطے بھاگ کر دم لیں گے،عبدالرشید ترابی نے کارکنوں کو ہدایت جاری کیں کہ وہ بھرپور انتخابی معرکے کی تیاری کریں،جماعت اسلامی پوری قوت کے ساتھ انتخابات میں جائے گی،قومی دولت لوٹنے والوں کو احتساب کرے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر