جماعت اسلامی آزاد خطے کی سب سے مضبوط اور سیاسی جماعت ہے جس میں حقیقی تبدیلی لانے کی صلاحیت ہے ، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiجماعت اسلامی آزاد خطے کی سب سے مضبوط اور سیاسی جماعت ہے جس میں حقیقی تبدیلی لانے کی صلاحیت ہے ، عبدالرشید ترابی{/AF}

ہٹیاں بالا( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ریاست کی وحدت کی علامت ہے،مظفرآباد،گلگت بلتستان،سری نگر اور جموں میں بھرپور کردار ادا کررہی ہے،جماعت اسلامی کے پاس سماجی خدمات کا شاندار ریکارڈ موجود جبکہ دیگر جماعتوں کے پاس محض کھوکھلے نعرے ہیں ،ڈاکٹر مشتاق حلقہ میں موثر شخصیت ہیں وہ اپنے اس کام کو آگے بڑھائیں جماعت اسلامی میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید اور ان کی توقعات پر پورا اتریں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے ہٹیاں بالاکے اراکین جنرل کونسل کے اجلاس و ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر ضلع پروفیسر شوکت اور دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ یہ حلقہ جماعت اسلامی کا مضبوط قلعہ ہے اس کو اور مضبوط کریں ڈور ٹو ڈور عوام رابطہ مہم کاآغاز کریں اور اپنا بہترین پروگرام اور لائحہ عمل عوا م تک پہنچائیں انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق جلد ہٹیاں بالا میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے جماعت اسلامی پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی ہر محاذ پر پشتیبانی کی ہے ہر آزمائش کے وقت جماعت اسلامی پاکستان نے آگے بڑھ کر کشمیریوں کی مدد کی ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنی بہترین ساکھ اور ریکارڈ کے ساتھ موجود ہے کارکنان جماعت اپنی دعوت کو ایک ایک فرد اور ایک ایک گھر تک پہنچائیں ،آزاد خطے کے مسائل کو اجاگر کریں عوام کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی اور نظام کی تبدیلی کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر