{AF}
حضرت ابراہیم علیہ سلام نے نمردوی نظام کو چلینج کیااور رہتی دنیا تک آنے والوں کے لیے پیغام دیا کہ باطل نظام کو برداشت نہیں کیا جاسکتا، عبدالرشید ترابی{/AF}
باغ ،چھتر ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ حضرت ابراہیم علیہ سلام نے اپنے لخت جگر کواﷲ کی رضاکی خاطرقربان کردیا مگر اﷲ نے حضرت اسماعیل کی جگہ جنت سے دنبہ بھیجا جو قربان ہوا اور آج پوری امت اسی سنت پر عمل پیرا ہے،حضرت ابراہیم علیہ سلام اﷲ تعالیٰ کی آزمائش پر پورے اترے ،جہاں اﷲ تعالیٰ نے انبیاء کی آزمائش کی وہاں عام مسلمانوں کی آزمائش بھی کی جاتی ہے تاکہ اﷲ تعالیٰ دیکھ سکیں کہ کون ہے جو اپنے دعوے میں سچا ہے،اﷲ کی رہ میں جان مال اوروقت کی قربانی دیے بغیر کامیابی ملنا مشکل ہے اﷲ جس کو چاہے معاف کردے یہ اس کی شان ہے مگر اﷲ نے مسلمانوں کو آزمانہ ہے اور اس کی آزمائش کی کی اپنی کسوٹی ہے،ان خیالات کا اظہارا نھوں نے عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،دریں اثناء انھوں نے صحافیوں اور مختلف علاقوں سے آئے وفود سے گفتگوکی ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ آج ہم اسی نمرودی نظام کے سائے تلے زندگی گزار نے پر مجبور ہیں،ہمارے اباء واجداد نے یہ خطہ اس لیے آزاد کروایا تھاکہ یہاں اسلام کا عادلانہ نظام قائم ہوگا مگر 70سال گزرنے کے باوجود اسلام کا وہ عادلانہ نظام قائم نہ ہوسکا،یہ ہمارے ایمان اور غیرت کے لیے کھلا چیلنج ہے،آج ہم نے عزم اور عہد کرنا ہے کہ اس نظام کو بدلنا ہے،ایک سازش کے تحت برادریوں،علاقوں اور گروہوں میں تقسیم کیا تاکہ ہماری طاقت کمزور پڑھ جائے،قبائل فخر کے لیے نہیں تعارف کے لیے ہیں،عید قربان ،ایثار اور قربانی کا درس دیتی ہے،آزادخطے کے عوام کو ایک بار پھر یہ عہد کرنا ہوگا اور اس کے لیے متحد اور متفق ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی کہ اسلام کے عادلانہ نظام کے قیام اور اﷲ کی رضا کی خاطر قربانی دیں گے،اپنی صفوں میں اتحاد پیداکریں ،غلط کو غلط کہیں گے اور حق کا ساتھ دیں،ا نھوں نے کہاکہ ہمارے اوپر دوہری ذمہ داری ہے ایک طرف آزاد خطے میں اسلام کے نظام کے لیے جدوجہد کرنا اور دوسری طرف بقیہ کشمیرکی آزادی میں اپنا کردار ادا کرنا،انھوں نے کہاکہ باطل نظام فیل ہوچکے ہیں دنیا اسلام کے عادلانہ نظام کی تلاش میں ہے،وہ عادلانہ نظام مسلمانوں کے پاس ہے،اسلامی تحریکیں اسی عادلانہ کے قیام کے لیے میدان جہاد میں ہیں۔انھوں نے کہاکہ عوام کو علاقوں برادریوں اور فرقوں کے دائروں سے نکل کر جدوجہد کرنا ہوگی امت واحدہ بن کر کام کرنا ہوگا۔