امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی اور جماعت اسلامی آزاد کشمیر کی پوری ٹیم کا منگ میں ہونے والے درد ناک سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار

{AF}امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی اور جماعت اسلامی آزاد کشمیر کی پوری ٹیم کا منگ میں ہونے والے درد ناک سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار logo-jamaat-e-islami-ajk{/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی ،سابق امیر سردار اعجاز افضل خان،نائب امراء ڈاکٹر خالد محمود،محمود الحسن چودھری،ڈاکٹر مشتاق،نورالباری،شیخ عقیل الرحمان سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے منگ میں ہونے والے درد ناک سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر آزاد کشمیر کے تمام تحصیل ہیڈ کوارٹر پر فائر برگیڈ کی گاڑی اورضروری سٹاف فراہم کرے اگر فائر برگیڈ کی گاڑی موجود ہوتی تو اتنا زیادہ نقصان نہ ہوتا انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرین کے ساتھ خصوصی معاونت کرے زخمیوں کے علاج کی ہر ممکن معاونت کرے،جبکہ جن تاجران کا نقصان ہوا ہے ان کی فوری امداد کی جائے

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر