جماعت اسلامی کے کارکن انقلابی پروگرام کو انقلابی انداز میں پیش کریں تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiجماعت اسلامی کے کارکن انقلابی پروگرام کو انقلابی انداز میں پیش کریں تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا،عبدالرشید ترابی {/AF}

انقلابی اور اصلاحی پروگرام جماعت اسلامی کے پاس ہے ،پٹے ہوئے مہرے کوئی تبدیلی نہیں لا سکتے ،تحریک آزاد ی کشمیر کا تقاضا ہے کہ آزاد کشمیر میں مجاہد حکومت قائم ہو ،جماعت اسلامی کے کارکن جان مال اور وقت کی قربانی دیں گے تو انقلاب آئے گا ،محض دعوؤں سے انقلاب نہیں آئے گا،جماعت اسلامی کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے کردار اور سماجی خدمات کا شاندار ریکارڈ ہے کسی دوسری جماعت کی جھولی میں اس طرح کا ریکارڈ نہیں ہے ،قومی وسائل لوٹنے والے عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں جماعت اسلامی پوری قوت کے ساتھ آمدہ انتخابات میں حصہ لے گی کارکن خون کی طرح عوام میں دوڑ جائیں ان تک انقلابی دعوت اور انقلابی پیغام انقلابی انداز سے پہنچائیں ،جماعت اسلامی ضلع پونچھ کے زیر اہتمام تربیت گاہ اور ذمہ داران کے اجلاس سے ڈاکٹر خالد محمود،ڈاکٹرمشتاق، زاہد رفیق ،مولانا سجاد ،نثار صابر سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی کے کارکن انقلابی پروگرام کو انقلابی انداز میں پیش کریں تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا،انقلابی اور اصلاحی پروگرام جماعت اسلامی کے پاس ہے ،پٹے ہوئے مہرے کوئی تبدیلی نہیں لا سکتے ،تحریک آزاد ی کشمیر کا تقاضا ہے کہ آزاد کشمیر میں مجاہد حکومت قائم ہو ،جماعت اسلامی کے کارکن جان مال اور وقت کی قربانی دیں گے تو انقلاب آئے گا ،محض دعوؤں سے انقلاب نہیں آئے گا،جماعت اسلامی کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے کردار اور سماجی خدمات کا شاندار ریکارڈ ہے کسی دوسری جماعت کی جھولی میں اس طرح کا ریکارڈ نہیں ہے ،قومی وسائل لوٹنے والے عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں جماعت اسلامی پوری قوت کے ساتھ آمدہ انتخابات میں حصہ لے گی کارکن خون کی طرح عوام میں دوڑ جائیں ان تک انقلابی دعوت اور انقلابی پیغام انقلابی انداز سے پہنچائیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع پونچھ کے زیر اہتمام دو روزہ تربیت گاہ اور ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تربیت گاہ سے نائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ڈاکٹر خالد محمود،چیئرمین سیاسی امور کمیٹی جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ڈاکٹر مشتاق،امیر ضلع زاہد رفیق ایڈووکیٹ ،مولانا سجاد ،نثار صابر اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ انبیاء کا مشن ہمارا مشن ہے اور آج کے دور میں کئی چیلنجز درپیش ہیں ان کا تقاضا ہے کہ ہم مطالعہ قرآن و حدیث کو اپناشعائر بنائیں ،داعی کے لیے ضروری ہے کہ وہ علم اور مطالعے کو اپنے اوپر لازم کرے ،علم اور مطالعے کے بغیر دعوت دین دینا مشکل ہے جماعت اسلامی ایک نظریاتی تحریک ہے اور نظریاتی تحریک کے کارکن کی حیثیت سے مطالعہ کرنا ضروری ہے انہوں نے کہاکہ کردار سازی اور معاملات کو درست رکھا جائے سماء اور اطاعت اپنے اوپر لازم کی جائے یہ اسلامی تحریک کے تقاضے ہیں جن لوگوں نے دنیا میں انقلاب لایا ہے انہوں نے قرآن وسنت کے علم کو حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے ذریعے اپنے سیرت و کردار کی تعمیر کے ساتھ جان مال اور وقت کی قربانی دی ،تبدیلی محض سے نہیں آئے گی اس کے لیے جان مال اور وقت کی قربانی دینا پڑے گی ،انہوں نے کہاکہ اس دعوت کو اپنے گھر اپنے خاندان اپنے محلے کے ہر فرد تک پہنچائیں ،گونگے،بہرے کوئی تبدیلی نہیں لا سکتے جماعت اسلامی کے کارکن انقلاب کے داعی ہیں اور ان کو اپنی یہ دعوت انقلابی انداز سے عوام الناس تک پہنچانی چاہیے اور ان کو اپنی صفوں میں شامل کریں تا کہ جماعت اسلامی آزاد خطے میں حقیقی تبدیلی لائے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکن آمدہ انتخابات کی بھرپور تیاری کریں جماعت اسلامی بھرپور انداز سے انتخابات میں حصہ لے گی یہ پٹے ہوئے مہرے عوام کے لیے کچھ نہیں کر سکتے جماعت اسلامی کے کارکن دن رات محنت کر کے جماعت اسلامی کو ایک موثر پارلیمانی قوت بنائیں تا کہ آزاد خطے کو حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے اور جن مقاصد کے لیے یہ خطہ آزاد کروایا تھا وہ پورے کیے جا سکیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر