{AF}
قوم کی تقدیر با مقصد اور اقدار پر مبنی تعلیم و تربیت سے ہی ممکن ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے ہمارے ہاں نظام تعلیم کی سیاسی مقاصد کے لیے استعما ل کیا جاتا ہے جس سے معاشرہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے تعلیم کے ساتھ تربیت کا اہتمام بہت ضروری ہے ،پاکستان میں روزانہ اربوں روپے کی کرپشن ہوتی ہے جس ریکارڈ پر موجود ہے یہ کرپشن کرنے والے دنیا کی بڑی بڑی یونیورسٹیوں سے ڈگری ہولڈرز ہیں میں با مقصد اور کردار کے بجائے بے مقصدیت سے لوٹ مار کی جا رہی ہے ہماری حکومت کی ترجیح میں نظام تعلیم سرے سے ہی نہیں آزاد کشمیر ہو یا پاکستان ہر جگہ غریب کے لیے تعلیم کے دروازے بند کیے جا رہے ہیں ،یہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا زمانہ ہے اساتذہ کرام تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی اخلاقی اور دینی تربیت کا خصوصی اہتمام کریں والدین اپنے بچوں کی خود نگرانی کریں،مغربی تہذیب اپنی پوری توانائیوں کے ساتھ اسلامی معاشرے میں برائیوں کے پھیلاؤ کے لیے ہر طرح کی کوشش کررہی ہے جسے اساتذہ کرام ،والدین اور پورا معاشرہ مل کر ختم کر سکتے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے دی لرنر سکول نیلم کالونی فراش ٹاؤن اسلام آباد میں منعقدہ ٹیلنٹ ایورڈ شو سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر جمال بشیر،پرنسل دی لرنر سکول میڈم شیرین سمیت بچوں کے والدین نے بھی خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ حکومتی عدل دلچسپی کی وجہ سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے آگے بڑھ کر نو خیز کلیوں کی آبیاری کا اہتمام کیا ،آزاد کشمیر حکومت کو توجہ ہر فورم پر دلائی اسمبلی کے فورم پر آواز بلند کی کہ نظام تعلیم کو درست کیا جائے اسے سیاست سے پاک کیا جائے مگر حکومتی عد م توجہی کی وجہ سے ہم نے ریڈ فاؤنڈیشن قائم کی جس میں 1لاکھ سے زاہد بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں اور بورڈ میں بہت اچھی کارکردگی بھی ہے انہوں نے کہا کہ ریڈ فاؤنڈیشن یتیم بچوں کی کفالت کررہی ہے ان کے تما م اخراجات برداشت کرتی ہے جو کوئی حکومت اور این جی او نہیں کررہی ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اسلام آباد کے اس علاقے میں آکر معلوم ہوا ہے کہ یہاں نہ سڑکیں ہیں نہ معیاری سکول،ہسپتال غرض کہ زندگی کی بنیادی ضروریات حکومت کی ناک کے نیچے نہیں ہو گی تو دور دراز کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہوں گے انہوں نے کہا کہ جس مشن کے لیے پاکستان معروض وجود میں آیا تھا وہ ابھی تشنہ ہے حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے 70سالوں میں بنیادی مسائل حل نہیں ہو سکے باکردار نسل کی تیاری میں اساتذہ اپنا کردار ادا کریں تا کہ کل جب ان کے ہاتھ میں اختیار آئے تو عدل و انصاف کے تقاضے پورے کریں ،انہوں نے کہا کہ یہ بچے مستقبل کے معمار ہیں ان کی تعلیم و تربیت میں کوئی کوہتاہی نہیں ہونی چاہیے ۔