پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی طرف سے واضح موقف قابل تحسین ہے اس کی روشنی میں جامع حکمت عملی تشکیل دی جائے ،مشترکہ اعلامیہ

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkپاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی طرف سے واضح موقف قابل تحسین ہے اس کی روشنی میں جامع حکمت عملی تشکیل دی جائے ،مشترکہ اعلامیہ{/AF}

 کشمیر پاکستان کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے،سراج الحق حق خودارادیت کے و ن پوائنٹ ایجنڈے پر کشمیری قیادت ایک ہے،چوہدری عبدالمجید قاضی حسین احمد سے لے کر سراج الحق تک جماعت اسلامی پاکستان نے کشمیریوں کی حقیقی پشتیبانی کی ہے ،عبدالرشید ترابی کشمیر کی آزادی کی منز ل اب دور نہیں ہے،فاروق حیدر اتحادو اتفاق وقت اورحالات کا تقاضا ہے ،سردار عتیق کشمیری مسئلے کے فریق ہیں ان کی مشاورت شامل کی جائے،جنرل انور برہمن سامراج سے نہ صرف کشمیریوں بلکہ پوری انسانیت کو خطرہ ہے 18کروڑ پاکستانی عوام کشمیریوں کی پشت پر ہیں ،نریندر مودی خانہ کعبہ میں بھی دوبارہ بت رکھنے کی باتیں کر کے اپنے عزائم عیاں کررہا ہے مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام نے خون کے دریابہا کر آزادی اور تکمیل پاکستان کی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے پاکستان کے حکمران اور تمام سیاسی جماعتیں اپنے دائروں سے نکل کرکشمیر کی آزادی کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے آگے آئیں ،پنجاب اور پاکستان کی ہریالی کشمیری دریاؤں کی مرہون منت ہے ،اب دنیا میں جنگ پانی پر ہو گی اور پاکستان کا پانی انڈیا کے قبضے میں ہے ،چین کے سفیر کا شکریہ ادا کیا کہ چین نے ہمیشہ کشمیر پر اصولی موقف اختیار کیا ہے کانفرنس سے غلام محمد صفی،محمود ساغر،شاہ غلام قادر،طاہر مسعود ،نذیر فاروقی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق کی طرف سے کشمیری قیادت کے اعزاز میں استقبالیہ دیااس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے استقبالیہ کو کنڈکٹ کیااستقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا ہے کہ برہمن سامراج سے نہ صرف کشمیریوں بلکہ پوری انسانیت کو خطرہ ہے 18کروڑ پاکستانی عوام کشمیریوں کی پشت پر ہیں ،نریندر مودی خانہ کعبہ میں بھی دوبارہ بت رکھنے کی باتیں کر کے اپنے عزائم عیاں کررہا ہے مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام نے خون کے دریابہا کر آزادی اور تکمیل پاکستان کی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے پاکستان کے حکمران اور تمام سیاسی جماعتیں اپنے دائروں سے نکل کرکشمیر کی آزادی کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے آگے آئیں ،پنجاب اور پاکستان کی ہریالی کشمیری دریاؤں کی مرہون منت ہے ،اب دنیا میں جنگ پانی پر ہو گی اور پاکستان کا پانی انڈیا کے قبضے میں ہے ،چین کے سفیر کا شکریہ ادا کیا کہ چین نے ہمیشہ کشمیر پر اصولی موقف اختیار کیا ہے ،سراج الحق نے کہا کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کو OICکو متحر ک کرے عالمی سطح پر مہم منظم کرے،انہوں نے کشمیری قیادت کا خیر مقدم کیااور کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان اول روز سے حق خودارادیت کے حصو کشم کی آل کے لیے آپ کے شانہ بشانہ ہے میں اس موقع پر بھی کشمیری قائدین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے پلیٹ فارم سے سرگرمیاں کرنے پر اور ہم اسے اپنی ذمہ داری اور فریضہ سمجھتے ہیں ۔اس موقع پر مقبوضہ ریاست جموں وکشمیرمیں بر سر پیکار قائدین حریت ،مجاہدین کرام حریت پسند عوام اور شہداء سب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی بے مثال قربانیوں اور استقامت کی وجہ سے یہ تحریک جاری و ساری ہے ہم نے کوشش کی یہ جماعت کی سطح پر پاکستان کی سطح پر اور عالمی سطح پر اس مسئلہ کو اجاگر کیا جائے مقبوضہ ریاست میں برسرپیکار بھائیوں کو مسلسل یہ پیغام پہنچا یا جائے کہ ہم آپ کی جدوجہد میں شانہ بشانہ ہیں ،گذشتہ ایک سال کے دوران میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر دوروں کے دوران ہر سٹیج سے تحریک آزادی کے حوالے سے صورت حال اجاگر کی مینار پاکستان میں عظیم الشان اجتماع عام میں ایک پورا سیشن کشمیر کی نظر کیا،جس میں40کے قریب اسلامی ممالک کے قائدین شریک ہوئے جنہوں نے کشمیر کا ز سے بھرپور یکجہتی کا مظاہر ہ کیا تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے اہم ایام کے موقع پر آزاد جموں وکشمیر ،مظفرآباد،باغ،راولاکوٹ،کوٹلی اور بھمبر کے مقامات پر تاریخی جلسے ہوئے ،اس موقع پر سیاسی کارکنان ،علماء کرام ،وکلاء ،صحافی برادری ،تاجران اور تمام مکاتب فکر سے ملاقاتیں ہوئیں حال ہی میں برطانیہ کا دورہ کیا وہاں بھی کشمیر کمیونٹی سے ملاقاتیں رہیں تمام بڑے شہروں میں کانفرنسوں کا انعقاد ہوا وہاں بھی کشمیری تارکین وطن اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ آج اس مشاورتی نشست کا مقصد یہی ہے کہ مسلم تشخص ختم کرنے کے حوالے سے نریندر مودی کے عزائم،لائن آف کنٹرول پر مسلسل شیلنگ سے پیدا ہونے والی صورت حال ان حالات میں آپ کی تجاویز کی روشنی میں ہم ہر سطح پر ممکنہ اقدامات کریں گے ۔اس موقع پر چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ کشمیر پر قائد اعظم کی پالیسی اپنائی جائے،کشمیری اس مسئلے کے فریق ہیں ان سے بھی پوچھا جائے اس موقع پر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ قاضی حسین احمد تحریک آزادی کشمیر کے خدمات پیش کی ہیں ہم ان کی تحسین کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ جماعت اسلامی اس تسلسل کو جاری رکھے گی،شمعلہ معاہدے نے کشمیر کی تحریک کو نقصان پہنچایا پاکستان کا میڈیا اس طرح کوریج نہیں کر رہا پرویز مشرف کے فارمولے نے تحریک آزادی کو شدید نقصان پہنچایا، مقبوضہ کشمیر کے اندر مظالم بڑھ گے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم مل کر ہندوستان کو شکست سے دوچار کر سکتے ہیں ،اس موقع پر جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ قاضی حسین احمد سے لے کر سراج الحق تک جماعت اسلامی پاکستان نے اول روز سے کشمیریوں کی پشتیبانی کی ہے ،اور امید ہے کہ وہ منزل کے حصول تک پشتیبانی جاری رکھیں گے اس موقع پر سردار عتیق احمد نے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کے ساتھ ہے نریندر مودی کے دورے کے دوران امریکہ ،چین اور ہر جگہ اس کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں اور منصوبے ہو رہے ہیں اس کا مطلب عالمی برادری کشمیریوں کے ساتھ ہے ، اعلامیہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس میں متفقہ طور پر اعلامیہ منظور ہو ا ہے جس میں یہ اجلاس سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ اور کشید گی پیدا کرنے کی بھارتی حکمت عملی شدید مذمت کرتا ہے اور عالمی برادری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہے ،یہ اجلاس مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے ،اس موقع پر سیز فائر لائن کے دونوں اطراف کی قیادت اس عزم کااظہار کرتی ہے کہ ہم حق خودادادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اورکسی ایسے حل کو قبول نہیں کریں گے جو سٹیٹس کو برقرار رکھنے کا باعث بنے ،اجلاس بھارتی ریاستی دہشت گرادی میں اضافہ اور انسانی حقوق کی مسلسل پامالیوں کی پالیسی کی شدید مذمت کرتا ہے،اقوام متحدہ اور دیگر اداروں سے اپیل کرتا ہے کہ بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور سفارتی سطح پر بھارت کو مجبور کریں کہ وہ یہ مظالم بند کریں اور کشمیریوں کو بنیادی حق فراہم کرے ،سرینگر ہائی کورٹ کی طرف سے گائے کے ذبح پر پابندی کی شدید مذمت کرتا ہے ،اور اسے مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت قراردیتا ہے اور واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اسے کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا،پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی طرف سے واضح موقف کی تحسین کرتا ہے اور توقع رکھتا ہے کہ ایک ایسی جامع حکمت عملی تشکیل دی جائے جس کے نتیجے میں تمام بین الاقوامی ادارو ں میں بھارتی عزائم بے نقاب ہوں ،جارحانہ سفارت کاری کا اہتمام کیا جائے ،صوبہ جموں میں قتل عام کو روکنے کے لیے فوری پیش بندی کی جائے ،اجلاس یہ سمجھتا ہے کہ نریندر مودی کے انتہا پسندانہ روئیے کی وجہ سے پورا برصغیر جنگ کے دہانے پر کھڑا ہے ،خدا نہ خواستہ بین الاقوامی برادری نے کردار ادا نہ کیا تو دو ایٹمی ممالک کے درمیان انتہائی تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے اور اس سے ساری دنیا کا امن داؤ پر لگ سکتا ہے اس لیے عالمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ خطے کے تناؤ کو حل کروانے میں کردار ادا کریں،کانفرنس مطالبہ کرتی ہے کہ سفارتی محاذ پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے کشمیر ڈیسک قائم کیے جائیں ،آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان جو ریاست کے آزاد حصے کو باہم آئینی طور پر مربوط کیا جائے اور ایسا با وقار نظام حکومت دیا جائے تا کہ یہ خطہ تحریک آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بن سکے ۔حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر پر قومی کانفرنس کا انعقاد کرے اور کشمیر ی قیادت سے مشاورت کے بعد جامع حکمت عملی تشکیل دے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر