{AF}
نریندر مودی دنیا میں جہاں بھی جائے گا کشمیری اس کا تعاقب کریں گے،محمد غالب{/AF}
کشمیری مکمل آزادی کے سوا کوئی حل قبول نہیں کریں گے ،غلام محمد صفی 5لاکھ کشمیریوں نے قربانیاں پیش کیں ہیں آزادی کی منزل دور نہیں ،محمود ساغر شبیر شاہ اور دیگر قائدین نے سید علی گیلانی کے ساتھ شامل ہونے سے تحریک آزادی کشمیر کو تقویت ملے گی،سری نگر ،مظفرآباد اور بیرونی دنیا میں مقیم کشمیریوں کی آواز اور موقف ایک ہونا چاہیے،یورپ کے22ممالک میں دورے کر کے ان کو کشمیریوں کی پشت پر لائیں گے،بھارت بد ترین ریاستی دہشت گردی کے باوجود جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکا اسلام آباد( پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ نریندر مودی دنیا میں جہاں بھی جائے گا کشمیری اس کا تعاقب کریں،نریندر مودی کے جارحانہ اور متعصبانہ عزائم نے کشمیریوں کو ایک با ر پھر پوری دنیا کے سامنے اپنا اصولی موقف پیش کرنے کا موقع فراہم کر دیا ہے تارکین وطن تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر کشمیر کی آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر متحد اور متفق ہیں ،برطانیہ سمیت یورپی ممالک میں بسنے والے کشمیری نوجوانوں نے تحریک کو اور تقویت دی ہے،نریندر مودی کے نومبر میں دورہ برطانیہ کے دوران بھرپور احتجاج کریں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے حریت کانفرنس کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر حریت کانفرنس کے کنونیئر غلام محمد صفی،محمود ساغر،فاروق رحمانی،نائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر راجہ جہانگیر خان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد غالب نے کہا کہ تحریک کشمیر برطانیہ نے برطانیہ میں حالیہ انتخابات سے قبل 200سے زائد امیدواران سے ایک ڈیکلریشن پر دستخط لیے جس میں لکھا گیا تھا کہ وہ منتخب ہو کر برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کریں گے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کریں گے اور بھارت جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقبل رکن بننے کی کوشش کررہا ہے اس کی مخالفت کریں گے یہ بڑی کامیاب مہم رہی اور اس کے اثرات اب سامنے آئیں گے اسی طرح برطانیہ میں ملین مارچ اور 15اگست کو بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے تاریخی مظاہرے کیے گئے جس سے اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے بھی بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کے لیے جدوجہدجاری ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر مقبوضہ کشمیر ،گلگت بلتستان ،پاکستان اور بیرون ممالک میں کشمیریوں کو مل کر حکمت عملی بنانی ہو گی اور کام کو تقسیم کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ بیس کیمپ اپنا کردار ادا نہیں کررہا ہے جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس اس محاذ پر اپنا حق ادا کررہی ہے باقی جماعتیں اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس میں اپنا حق ادا کرے حکومت آزاد کشمیر تحریک آزادی کے لیے بجٹ رکھے ،اس موقع پرمحمد غالب نے کہا کہ شبیر شاہ،نعیم خان سمیت دیگر قائدین کا سید علی گیلانی کے ساتھ شامل ہونا خوش آئند ہے اور اس سے تحریک آزادی کشمیر کو تقویت ملے گی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے غلام محمد صفی نے کہاکہ تحریک کشمیر برطانیہ اور یورپ نے کشمیر کی آزادی کے لیے تاریخی جدوجہد کی ہے سفارتی محاذ پر ان کی اس جدوجہد کو کشمیری قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیری آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے۔