{AF}
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق کشمیری قیادت سے مشاورت کے لیے اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کریں گے{/AF}
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے نریندر مودی کے جارحانہ عزائم اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے مسلم تشخص کے خلاف سازشوں،سیز فائر لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر کشیدہ صورت حال کے پس منظر میں آج 17ستمبر2015بروز جمعرات شام5بجے اسلام آباد ہوٹل( سابق ہالی ڈے ان)میں کشمیری قیادت کے اعزاز میں کانفرنس کا اہتمام کیا ہے جس میں وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر،اپوزیشن لیڈر ،حریت قائدین سمیت دیگر پارٹیوں کے سربراہان شریک ہوں گے، اس موقع پر کشمیرکی صورت حال کا جائزہ اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔