{AF}
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق کا سردار عتیق خان سے سردار عبدالقیوم خان کی وفات پر اظہار تعزیت{/AF}
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق ،عبدالرشید ترابی کے ہمراہ سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان کی وفات پر ان کے گھر مجاہد منزل تشریف لائے اور ان کے بیٹے سردار عتیق احمد خان سے تعزیت کی،اس موقع پر سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سردار عبدالقیوم بزرگ شخصیت تھے ان کا تحریک آزاد ی کشمیر میں بڑا کردار ہے نظریہ پاکستان کے ساتھ مخلصانہ وابستگی کو برقرار رکھا ،سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ان کے وابستگان کی بڑی ذمہ داری ہے ۔