{AF}
علماء کرام جدید دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قرآن وسنت کی روشنی میں مسائل کا حل تلاش کریں،عبدالرشید ترابی {/AF}
ریسرچ اور تحقیقی مطالعے کے لیے وقت زیادہ نکالیں آج طاغوتی نظام اور اس کی تہذیب کا مقابلہ کرنے کے لیے مطالعے کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے ،نیٹ اور سوشل میڈیا نے نوجوانوں کے لیے نئے سوالات پیدا کر دئیے ہیں ان کا تسلی بخش جواب دینا بھی ضروری ہے علماء کرام نے نامساعد حالات میں دین کے قیام کی جدوجہد کی ہے قاضی حسین احمد مرحوم نے درد مشترک اور قدر مشترک کا جو اصول دیا ہے اس کو سامنے رکھتے ہوئے اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنے کی ضرورت ہے مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ علماء کرام جدید دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قرآن وسنت کی روشنی میں مسائل کا حل تلاش کریں،ریسرچ اور تحقیقی مطالعے کے لیے وقت زیادہ نکالیں آج طاغوتی نظام اور اس کی تہذیب کا مقابلہ کرنے کے لیے مطالعے کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے ،نیٹ اور سوشل میڈیا نے نوجوانوں کے لیے نئے سوالات پیدا کر دئیے ہیں ان کا تسلی بخش جواب دینا بھی ضروری ہے علماء کرام نے نامساعد حالات میں دین کے قیام کی جدوجہد کی ہے قاضی حسین احمد مرحوم نے درد مشترک اور قدر مشترک کا جو اصول دیا ہے اس کو سامنے رکھتے ہوئے اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنے کی ضرورت ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ کے زیر اہتمام احباب کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ علماء کرام معاشرے میں اپنا قائدانہ کردار بحال کریں معاشرے میں پھیلی ہوئی برائیوں کے خاتمے اور اچھائی کے پیغام کو عام کریں بیس کیمپ جو نظریاتی طور پر غلبہ دین کے لیے بنایا گیا اس کی تکمیل کے لیے بھی جدوجہد کریں کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ میں اﷲ کے دین کے غلبے کے لیے جدوجہد کرنا بنیادی تقاضا ہے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں انتشار کا باعث بننے والی چیزوں سے دور رہنا اور باہمی اتحاد و اتفاق پیدا کرنے والے اصولوں پر کار بند رہنا وقت اور حالات کا تقاضا ہے انہوں نے کہا کہ علماء کرام مغربی تہذیبی یلغار اور اس کے پیدا کردہ چیلنجز سے عہدہ برا ہونے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو براؤ کار لائیں مغرب کی طرف سے فرقوں کی بنیاد پر باہمی تصادم جو اس کا بڑا ہدف ہے اس کو ناکام بنانے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریں علماء کرام انبیاء کرام کے مشن کے وارث ہیں وہ کردار ادا کریں گے تو معاشرے میں خیر اور بھلائی پھیلے گی انہوں نے کہا کہ آج مغرب نے ہدف بنا کر اسلام اور اسلامی تعلیمات کے لیے قائم مدرسوں کو نشانہ بنایا ہے اور بنا رہا ہے انہوں نے تنظیمی طور ان کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنی تنظیم کو وسعت دیں آمدہ انتخابات کی بھرپور تیاری کریں ،لوگوں کے مسائل کے ترجمان بنیں جماعت اسلامی ہی خطے میں تبدیلی کا ایجنڈا لیے ہوئے ہے جماعت اسلامی کے کارکن خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر عوام کی خدمت کریں ،دریں اثناء عبدالرشید ترابی نے اسلامی جمعیت طلبہ آزادجموں وکشمیریونیورسٹی کے ناظم شیخ عمر نذیر کے والد کی وفات پر ان کے گھر جا کر اظہا ر تعزیت کیا۔