جماعت اسلامی کے ذمہ داران وارڈ اور پولنگ اسٹیشن کی سطح پر اپنی موثر تنظیم سازی کریں،ارشد ندیم ایڈووکیٹ

{AF}arshad nadeemجماعت اسلامی کے ذمہ داران وارڈ اور پولنگ اسٹیشن کی سطح پر اپنی موثر تنظیم سازی کریں،ارشد ندیم ایڈووکیٹ {/AF}

پلندری،منگ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ معاشرے کے موثر افراد کو اپنی تنظیم میں شامل کریں،جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں آزاد جموں وکشمیر و مہاجرین مقیم پاکستان میں بھرپور حصہ لے ،جھرلو ٹھپے کو ختم کرنے کے لیے کارکنان آج سے ڈور ٹو ڈور مہم شروع کریں،ان خیالات کااظہار انہوں نے منگ میں یونین کونسل کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس کی صدارت سردار محمد آصف خان نے کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ سارے آزاد کشمیر میں وارڈ اور پولنگ اسٹیشن کی بنیاد پر اپنی موثر تنظیم کو فعال کریں ،ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ تنظیم نو کے عمل کو مکمل کرتے ہی پلندری میں ایک تاریخی جلسہ عام کریں جس میں ہزاروں افراد شریک ہوں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ کرپٹ ،غیر اسلامی اور غریب دشمن نظام کے خلاف کارکنان جماعت اپنی جدوجہد کو تیز کریں ،انہوں نے کہا کہ وہ ضلعی ٹیم کے ہمراہ 22ستمبر کویونین کونسل پتن شیر خان کا تفصیلی دورہ کریں گے جبکہ 27ستمبر کو یونین کونسل منگ کا دورہ کریں گے انہوں نے کہا کہ ضلع سدہنوتی اور سب ڈویژن منگ پسماندگی کی افسوس ناک تصویر پیش کرتے ہیں اور بار بار اقتدار میں آنے والوں کے پاس ضلع سدہنوتی کو باقی اضلاع کے برابر کرنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں آزاد کشمیر اور مہاجرین کے حلقوں میں بھرپور پارلیمانی قوت کے ساتھ حکومت ساز ی میں اپنا کردار ادا کرے گی انہوں نے کہا کہ حکومت فوری ووٹر فہرستوں کو نادرا کے ریکارڈ کے مطابق از سر نو ترتیب دے تاکہ دھونس دھاندلی اور جھرلو ٹھپے کے سارے راستے بند ہو جائیں انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ ایک ایک فرد اور ایک ایک گھر تک اپنی دعوت پہنچائیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر