آزاد کشمیر حکومت تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کر کے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کو یقینی بنائے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiآزاد کشمیر حکومت تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کر کے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کو یقینی بنائے،عبدالرشید ترابی {/AF}

 نادرا ریکارڈ کے مطابق ووٹر فہرستوں کو از سر نو مرتب کرنے کے لیے وفاق سے بجٹ حاصل کرے ،وفاقی حکومت آزاد کشمیر حکومت کو وسائل فراہم کرے تا کہ صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد سے قبل ووٹر فہرستیں نادرا ریکارڈ کے مطابق مرتب کر لی جائیں ،انتخابی اصلاحات وقت اور حالات کا تقاضا ہے صاف اور شفاف انتخابات کے ذریعے جو بھی برسرا قتدار آئے گا اس کو تسلیم کیا جائے اور اس کو 5سال کام کرنے کا موقع فراہم ہونا چاہیے ،دھاندلی،جھرلو ٹھپہ کا زمانہ بیت چکا ہے ،17ستمبر کوسراج الحق کی طرف سے کشمیری قیادت کے اعزاز میں استقبالیہ اسلام آباد میں دیا جائے گا جس میں کشمیر سمیت اہم امور پر مشاورت ہو گی ،حرم پاک میں ہونے والا سانحہ افسوس ناک ہے اﷲ تعالیٰ شہید ہونے والوں کی شہادتوں کو قبول فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے باغ ،بنی منہاساں( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کر کے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کو یقینی بنائے،نادرا ریکارڈ کے مطابق ووٹر فہرستوں کو از سر نو مرتب کرنے کے لیے وفاق سے بجٹ حاصل کرے ،وفاقی حکومت آزاد کشمیر حکومت کو وسائل فراہم کرے تا کہ صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد سے قبل ووٹر فہرستیں نادرا ریکارڈ کے مطابق مرتب کر لی جائیں ،انتخابی اصلاحات وقت اور حالات کا تقاضا ہے صاف اور شفاف انتخابات کے ذریعے جو بھی برسرا قتدار آئے گا اس کو تسلیم کیا جائے اور اس کو 5سال کام کرنے کا موقع فراہم ہونا چاہیے ،دھاندلی،جھرلو ٹھپہ کا زمانہ بیت چکا ہے ،17ستمبر کوسراج الحق کی طرف سے کشمیری قیادت کے اعزاز میں استقبالیہ اسلام آباد میں دیا جائے گا جس میں کشمیر سمیت اہم امور پر مشاورت ہو گی ،حرم پاک میں ہونے والا سانحہ افسوس ناک ہے اﷲ تعالیٰ شہید ہونے والوں کی شہادتوں کو قبول فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دورہ بنی منہاساں کے دوران کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر انہوں نے شمریز خان کے والد حاجی عالم دین،حاجی عبدالعزیز کے ماموں کی وفات پر ان کے گھر جا کر اظہار تعزیت بھی کیا،کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ آمدہ انتخابات صاف اور شفاف ہونے چاہیے دنیا بدل رہی ہے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت انتخابات کروائے جا رہے ہیں جس پر کسی کا کوئی اعتراض نہیں ،آزاد کشمیر میں بھی بائیو میٹرک سسٹم کے تحت انتخابات کروائے جائیں تا کہ حقیقی قیادت عوام اپنی مرضی سے منتخب کر سکیں ،انہوں نے کہا کہ جعلی اور جھرلو ٹھپے سے قائم ہونے والی حکومتوں نے عوامی مسائل میں اضافہ کیا ہے عوامی مسائل اور کشمیر کی آزادی کے لیے ضروری ہے کہ آزاد کشمیر میں فری اور فئیر انتخابات کے ذریعے قیادت کے انتخاب کا موقع دیا جائے تا کہ منتخب ہونے والی قیادت عوامی مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیر کی تحریک آزادی کو بھی منطقی انجام تک پہنچاسکے ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکن ایک ایک فرداور ایک ایک گھر تک دعوت پہنچائیں لوگوں کو اپنے ساتھ شامل کریں عوامی حقوق کے ترجمان بنیں مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ اس کے حل کے لیے بھی اقدامات کریں ،لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہوں جماعت اسلامی کے پاس شاندار خدمت کا ریکارڈ اور آئندہ کا لائحہ عمل ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر