{AF}
بھارتی عدالتیں آر ایس ایس کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہیں مقبوضہ کشمیر میں عدالتی فیصلے انصاف کے منافی ہیں ،عبدالرشیدترابی{/AF}
باغ،بیرپانی،سدھن گلی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشیدترابی نے کہا ہے کہ بھارتی عدالتیں آر ایس ایس کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہیں مقبوضہ کشمیر میں عدالتی فیصلے انصاف کے منافی ہیں اس طرح دین میں مداخلت ہے اسے کشمیری اور دنیا بھر کے مسلمان کبھی قبول نہیں کریں گے ،نریندر مودی کی حکومت عدالتوں کو اشتعال کی طرف لے جا رہی ہے اس کے ردعمل کے طور پر تحریک کو بھی نیا جذبہ مل رہا ہے،نریندر مودی کے خطرناک عزائم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے بیرپانی،سدھن گلی،چیڑان،اویڑا،مرہنہ اور چھتر میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر حلقہ آزاد طارق،مولانا ہدایت اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ہندوستان آزاد کشمیر کو اپنی جارحیت کا نشانہ سکتا ہے اس کی تیاری کی دفاعی اور عوامی سطح پر ضرورت ہے یہ معرکہ اتحاد اور یکجہتی سے ہی جیت سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بیس کیمپ کے حقیقی کردار کی بحالی،کرپٹ فرسود ہ نظام کو ختم کرنے اور عدل انصاف اور فلاحی اسلامی ماڈل ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے ،انہوں نے کہا کہ جن مقاصد کے حصول کے لیے ہم نے اپنی آزادی حاصل کی بد قسمتی سے وہ مقاصد حاصل نہیں جا سکے حقیقی تبدیلی کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے جس کے پاس ایک نظریہ ،ایجنڈا اور تربیت یافتہ نوجوان موجود ہیں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جس کے پاس ایسی قیادت موجود ہے جس کے دامن پرکوئی داغ نہیں ہے ایسی قیادت کرپشن کو ختم اور نظام کو درست کر سکتی ہے جو خود باکردار ہو قوم کے وسائل کو اﷲ کی امانت سمجھ کر حلق خدا کی خدمت کرے انہوں نے کہا کہ 70سالوں سے جو تجربات کیے گئے وہ یکسر ناکام ہو گئے تبدیلی کا طریقہ انتخابات کے ذریعے صحیح لوگوں کو منتخب کریں جو باکردار ہوں انہوں نے کہا کہ آمدہ انتخابات میں جماعت اسلامی بھرپور پارلیمانی رول حاصل کر کے حکومت سازی میں اپنا کردار ادا کرے گی ،دریں اثناء جامع مسجد مرہنہ میں خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ حج اور قربانی ساری عبادات کا نام ہے اﷲ کی رضا کے لیے اپنی جان و مال کی قربانی پیش کرناجس طرح حضرت ابراہیم ؑ نے پیش کی اﷲ کا دین قربانی مانگتا ہے اپنی خواہشات کی قربانی،وقت اپنے جان و مال کی قربانی اسی قربانی کے ذریعیہم نظام کو بھی درست کر سکتے ہیں اسی سے ہمارے مسائل بھی حل ہوں گے انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کفر کے نشانے پر ہے طاغوت مسلمانوں کو چیلنج کررہا ہے سنت ابراہیمی پر عمل کر کے مسلمان طاغوتی نظام کو شکست دیں انہوں نے کہا کہ جس طرح حضرت ابراہیم ؑ نے استقامت دیکھائی اپنی جان و مال کی قربانی وطن کی قربانی پیش کی جو قیامت تک آنے والی انسانیت کے لیے اسوہ ہے اسی کی اتباہ اﷲ کی رضا کا ذریعہ ہے