{AF}
آزاد کشمیر میں آمدہ انتخابات سے قبل کرپشن کے خلاف بڑا آپریشن کیا جائے،جماعت اسلامی آزاد کشمیر {/AF}
ناجائز طریقے سے قومی وسائل ہڑپ کرنے والوں کو انتخابات سے قبل ان سے دولت واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کی جائے،کراچی کی طرح آزاد جموں وکشمیر میں بھی کرپشن کے خلاف ایک بڑے آپریشن کی اشد ضرورت ہے کرپٹ عناصر قومی دولت کو لوٹ کر انتخابات میں عوام کے ضمیر خریدتے ہیں آزاد کشمیر میں 70سالوں سے قومی بجٹ کو اس مختصر سے حصے میں نوٹوں کی صورت میں بچھایا جاتا تو ایک ایک فٹ نوٹو کی تہہ جم جاتی ،آزاد خطہ کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے اور قومی وسائل کرپشن کی نظر ہو رہے ہیں راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان راجہ ذاکر خان نے مطالبہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں آمدہ انتخابات سے قبل کرپشن کے خلاف بڑا آپریشن کیا جائے،ناجائز طریقے سے قومی وسائل ہڑپ کرنے والوں کو انتخابات سے قبل ان سے دولت واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کی جائے،کراچی کی طرح آزاد جموں وکشمیر میں بھی کرپشن کے خلاف ایک بڑے آپریشن کی اشد ضرورت ہے کرپٹ عناصر قومی دولت کو لوٹ کر انتخابات میں عوام کے ضمیر خریدتے ہیں آزاد کشمیر میں 70سالوں سے قومی بجٹ کو اس مختصر سے حصے میں نوٹوں کی صورت میں بچھایا جاتا تو ایک ایک فٹ نوٹو کی تہہ جم جاتی ،آزاد خطہ کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے اور قومی وسائل کرپشن کی نظر ہو رہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا ہے اور ان کی لوٹی ہوئی رقم واپس کرنا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کا یہ مختصر سے خطے میں لوٹ مار اور کرپشن نہ ہوتی تو یہ خطہ یورپ کے لیے بھی رول ماڈ ل ہوتا اور مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے لیے بھی باعث رغبت ہوتا کرپٹ اور کمیشن خور مافیا نے اس خطے کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا جس کی وجہ سے آج یہ خطہ مسائلستان بنا ہوا ہے بھمبر سے لے کر نیلم تک جس ضلع میں بھی چلے جائیں سڑکوں کی حالت دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ یہ سومالیہ کا کوئی علاقہ ہے ،نہ تعلیم ہے نہ صحت کا مناسب انتظام ہے اور نہ ہی تعمیر و ترقی کا کوئی کام نظرآتا ہے ضلع میرپور ڈیم کی وجہ سے ایک جزیرے کا منظر پیش کررہا ہے مگر یہاں کے باسی پینے کے صاف پانی اور بجلی سے محروم ہیں ضلع نیلم سمیت دیگر اضلاع قیمتی پتھروں اور جڑی بوٹیوں سے مالا مال ہیں مگر ان ضلعوں کے قیمتی اثاثے عوام پر لگنے کے بجائے وزراء چوری کر کے ذاتی وسائل بنا رہے ہیں اور ان اضلاع میں نہ کوئی ہسپتال ہے نہ کوئی سڑک کا انتظام ہے یہاں کے رہنے والے لوگ بنیادی انسانی ضروریات سے بھی محروم ہیں ہائیڈل پراجیکٹ کے نام سے بھی بڑے پیمانے پر کرپشن کی خبریں آرہی ہیں یہ پراجیکٹ شروع کرنے سے قبل کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا کہ ان کے وسائل سے یہاں کے لوگوں کو بھی مستفید کیا جائے نوکریاں بک رہی ہیں تھانے اور کچہری امن کے بجائے خوف کی علامت بنے ہوئے ہیں ریاست کے ادارے تباہ کر دئیے گے ہیں غریب کے لیے کوئی جائے پناہ نہیں ہے یوں لگ رہا ہے کہ یہ خطہ ایک محصوص مافیا کے لیے آزاد کروایا گیا ہے حالات اس امر کا تقاضا کررہے ہیں کہ کرپشن کے خلاف ایک بڑا کلین اپ آپریشن کیا جائے جس میں کوئی تخصیص نہ برتی جائے جس نے بھی کرپشن کی ہے اس کا احتساب کیا جائے اس کا تعلق جس جماعت ،برادری یا علاقے سے ہو ا س کو خاطر میں نا لایا جائے انہوں نے کہا کہ کرپشن کے ناسور نے نہ صرف قومی وقار کو ختم کر دیاہے بلکہ غریب عوام کا جینا بھی دوبھر کر دیا ہے ،غریب کا کوئی پرسان حال نہیں ہے جماعت اسلامی کرپشن کو بے نقاب کرنے کے لیے تعاون کرے گی اور احتساب کرنے والوں کے ساتھ کھڑی ہو گی ۔