عبدالرشید ترابی آزاد خطے میں امید کی واحد کرن ہیں محمد عبداﷲ

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkعبدالرشید ترابی آزاد خطے میں امید کی واحد کرن ہیں محمد عبداﷲ {/AF}

ہاڑی گہل ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی آزاد خطے میں امید کی واحد کرن ہیں جو نظام کی تبدیلی اور کشمیرکی آزادی کا علم لیے ہوئے ہیں،ان سے مقبوضہ کشمیرکے عوام کی توقعات بھی وابستہ ہیں اور آزادکشمیرکے عوام بھی ان سے امید رکھتے ہیں،ان خیالات کا اظہار یونین کونسل کفل گڑھ کے سابق امیر محمد عبداﷲ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ عبدالرشید ترابی نے اپنے حالیہ دورہ برطانیہ کے دوران نریند ر مودی اور ان کے عزائم کو بے نقاب کیا اور مسئلہ کشمیرکو عالمی سطح پر اجاگر کیا،مظلوم کشمیریوں کی آوازکو دنیا تک پہنچایا،انھوں نے کہاکہ آزاد خطے کے عوام کی امیدیں بھی عبدالرشید ترابی سے وابستہ ہیں،ان کی قیادت میں ہی حقیقی تبدیلی آئے گی،شلواروں کی طر ح پارٹیاں بدلینے والے کوئی تبدیلی نہیں سکتے ،انھوں نے کہاکہ 70سال سے وہی شربت عوام کے سامنے پیش کیا جارہاہے مگر بوتل بدل دی جاتی ہے،شربت وہی ہے اور بوتل بدل دی جاتی ہے،انھوں نے کہاکہ اس بار حلقہ وسطی باغ کے عوام تاریخی ووٹ دے کر کامیاب کروائیں گے،انھوں نے کہاکہ سابقہ اور موجودہ دور میں کرپشن کے سوا عوام کاکوئی کام نہیں ہوا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر