تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے فوری طور پر چیف الیکشن کمشنر کا تقرر عمل میں لایا جائے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiتمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے فوری طور پر چیف الیکشن کمشنر کا تقرر عمل میں لایا جائے،عبدالرشید ترابی {/AF}

 نادار ریکارڈ کے مطابق انتخابی فہرستیں مرتب کی جائیں ،لاکھوں کی تعداد میں جعلی اور بوگس ووٹوں کے انداراج کو ختم کیا جائے،الیکشن کمیشن کو با اختیار اور با وسائل بنایا جائے تا کہ صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کا انعقاد ممکن ہو سکے،میاں نواز شریف مسئلہ کشمیر پر قومی کانفرنس بلوائیں جس میں کشمیری قیادت کو بھی دعوت دی جائے،میاں نواز شریف کا دورہ باغ اور تعمیراتی منصوبوں کے اعلانات خو ش آئند ہیں ،پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت کا مسئلہ کشمیر پر دوٹو ک موقف خو ش آئند ہے اعلانات سے آگے اقدامات بھی کیے جائیں،مودی دنیا میں جہاں بھی جائے گا کشمیری اس کو مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم کا آئینہ دیکھائیں گے باغ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیرعبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے فوری طور پر چیف الیکشن کمشنر کا تقرر عمل میں لایا جائے ،نادار ریکارڈ کے مطابق انتخابی فہرستیں مرتب کی جائیں ،لاکھوں کی تعداد میں جعلی اور بوگس ووٹوں کے انداراج کو ختم کیا جائے،الیکشن کمیشن کو با اختیار اور با وسائل بنایا جائے تا کہ صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کا انعقاد ممکن ہو سکے،میاں نواز شریف مسئلہ کشمیر پر قومی کانفرنس بلوائیں جس میں کشمیری قیادت کو بھی دعوت دی جائے،میاں نواز شریف کا دورہ باغ اور تعمیراتی منصوبوں کے اعلانات خو ش آئند ہیں ،پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت کا مسئلہ کشمیر پر دوٹو ک موقف خو ش آئند ہے اعلانات سے آگے اقدامات بھی کیے جائیں،مودی دنیا میں جہاں بھی جائے گا کشمیری اس کو مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم کا آئینہ دیکھائیں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ مرہنہ چھتر نمبر1میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں آمدہ انتخابات کے انعقاد کو صاف اور شفاف بنایا جائے،انتخابی اصلاحات فوری طور پر کی جائیں عبوری حکومت تشکیل دی جائے تا کہ وہ ان سارے امور کی نگرانی کرے اور ایسی نگران حکومت ہو جو غیر جانبدار ہو سب کے لیے قابل قبول ہو اس کی نگرانی میں صاف اور شفاف انتخابات پر کوئی انگلی نہیں اٹھے ،جعلی مینڈیٹ والی حکومت کو جماعت اسلامی تسلیم نہیں کرے گی اور اس سے مسائل میں اضافہ ہو گا بیس کیمپ اس کا متحمل نہیں ہے کہ یہاں سیاسی انتشار پیدا ہو ،نریندر مودی پر جنگی جنون مسلط ہے وہ حملے کی تیاریاں کررہاہے کشمیری قوم مودی دنیا میں جہاں بھی جائے گا اس کو مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا آئینہ دیکھایا جائے گا ،برطانیہ کے دورے کے دوران مودی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے مسئلہ کشمیر پر اصولی موقف اختیار کیا ہے جو خوش آئند ہے اور اس سے مقبوضہ کشمیر کے اندر حوصلے کا پیغام ملا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کشمیر پر قومی کانفرنس بلوائیں اور اس میں کشمیری قیادت کو بھی مدعو کیا جائے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حریت قائدین کا اتحاد خو ش آئند ہے اس سے تحریک آزادی کشمیر کو تقویت ملے گی ہم اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آمدہ انتخابات کے حوالے سے ہمارے دروازے کھلے ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر