بیس کیمپ میں حقیقی تبدیلی تحریک آزادی کشمیرکی کامیابی اور آزاد خطے کے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے ضروری ہے ، ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidبیس کیمپ میں حقیقی تبدیلی تحریک آزادی کشمیرکی کامیابی اور آزاد خطے کے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے ضروری ہے ، ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ امت مسلمہ نے قرآن وسنت کے نظام اور اس کی تعلیمات پر عمل پیرا نہ ہو کر خود کو پستیوں میں دھیکیل دیا ہے عروج کا واحد راستہ اﷲ کے دئیے ہوئے نظام اور اس کی بھیجی ہوئی کتاب کو مضبوطی کو تھامنے میں ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ نمبر4میں دورے کے دوران اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر حلقہ سجاد انور اور دیگر قائدین بھی موجود تھے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام گزشتہ 70سالوں سے مسائل کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں اور اس دلدل سے نکلنے کا واحد راستہ تبدیلی ہے حقیقی تبدیلی لائے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہو سکتے حقیقی تبدیلی کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے اور اسی ایجنڈے کو لے کر جماعت اسلامی میدان میں نکلی ہے عوام کے پاس آئی ہے عوام اس تبدیلی کے ایجنڈے کو قومی ایجنڈا بنائیں تا کہ مسائل کی دلدل سے نکلا جا سکے روایتی پارٹیاں اور قیادتیں70سالوں سے اگر عوام کے لیے کچھ نہ کر سکیں تو آئندہ بھی ان سے کوئی امید نہیں ہے کہ وہ عوام کی فلاح کے منصوبے بنا سکیں گے یہ پرانی شربت نئی بوتلوں میں ڈال کے پلائی جا رہی ہیں جس سے صحت یابی کے بجائے خرابیاں پیدا ہو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ وہ اس قوم کی حالت نہیں بدلتی جو اپنی حالت خود بدلنے کا اہتمام نہ کرے یہ اﷲ کی سنت کے خلاف ہے کہ ہم تبدیلی کے لیے جدوجہد نہ کریں اور امید رکھیں کہ حقیقی تبدیلی خود بخود آجائے گی جماعت اسلامی نے پلیٹ فارم فراہم کر دیا ہے عوام اس کلمے والے جھنڈے تلے تبدیلی کے لیے جدوجہد کا آغاز کریں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ایک اپوزیشن جماعت ہونے کے باوجود آزاد خطے کے عوام کے لیے شاندار خدمت کی ہے تعلیم کے میدان میں صحت کے میدان میں خدمت کے میدان میں ریکارڈ قائم کیے ہیں تحریک آزادی کشمیر میں بھرپور کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ حلقہ نمبر4گزشتہ 70سالوں سے مشق ستم بنا ہوا ہے سڑکیں کھنڈرات ہیں ہسپتال نہ ہونے کے برابر ہیں یہاں کے پڑھے لکھے نوجوان بے روزگار ہیں سفارشی کلچر نے غریب نوجوان کے لیے سرکاری ملازمت کے دروازے بند کر دئیے ہیں سفارش اور رشوت کے بغیر غریب کا کوئی کام نہیں ہو سکتا ان حالات میں غریب عوام کے لیے ان کو اپنا ایمان بچانا بھی مشکل ہو چکا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ آئیں سب مل کر اس کرپٹ نظام اور قیادت کو بدلیں اور اس کی جگہ اﷲ کے دئیے ہوئے عادلانہ اور منصفانہ نظام کے قیام کے لیے جدوجہدکریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر