بھارت جیسے طاقتور اور مکار دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ کشمیری اپنی صفوں میں اتحاد اور اتفاق پیدا کریں ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiبھارت جیسے طاقتور اور مکار دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ کشمیری اپنی صفوں میں اتحاد اور اتفاق پیدا کریں ،عبدالرشید ترابی{/AF}

باغ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیرعبدالرشید ترابی نے مقبوضہ کشمیر کے سینئر راہنما شبیر شاہ،آغا سید الحسن الموسوی اور نعیم احمد خان کو سید علی گیلانی کے حریت کانفرنس میں شامل ہونے کے اقدام کا خیر مقد م کیا ہے اور اس کو خوش آئند قرار دیا ہے کشمیری اتفاق اور اتحاد پیدا کر کے ہندوستان کا مقابلہ کریں مقبوضہ کشمیر میں اتحادو اتفاق پوری دنیا میں پھیلے ہوئے کشمیریوں کی آواز ہے اس سے تحریک آزادی کشمیر کو تقویت ملے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ اس سے تحریک آزادی کشمیر کو نیا جذبہ ملے گا اس سے آزادی کی منزل قریب ہو گی ،بھارت جیسے طاقتور اور مکار دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ کشمیری اپنی صفوں میں اتحاد اور اتفاق پیدا کریں اس سے آزاد کشمیر و مقبوضہ کشمیر میں مثبت پیغام ملا ہے اور یہ تحریک آزادی کشمیر کے لیے مفید ثابت ہو گا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر