{AF}
حکومت آزاد کشمیر اور کشمیر کونسل خیبرپختوانخوامیں کرپشن کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کرے،نورالباری {/AF}
راولپنڈی،شنکیاری(پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و امیر حلقہ مہاجرین مقیم پاکستان نورالباری نے کہا ہے کہ مہاجرین کے نام پر کمیشن خوروں کو عوام عدالت میں لائیں گے،ویلی6کے ایم ایل اے دوسری پارٹی میں جانے کی اڑان بھر رہے ہیں لیکن عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کی پرواز کا رخ لندن کی طرف موڑ دیا جائے گا جہاں سے وہ آئے تھے، خیبرپختوانخواہ میں مہاجرین کے نام پر بستیوں اور سکیموں کے پیسے ہڑ پ کرنے والوں کو عوام کٹہرے میں لائیں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دورہ شنکیاری کے دوران معززین علاقہ اور نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ حلقے کا ایم ایل اے جن کو مہاجربستیوں کا نام دے رہا ہے وہ محض کھیت ہیں کیا کوئی بستی ایسی ہوتی ہے جس میں نہ پانی ہو نہ بجلی ہو نہ سڑک ہو نہ سکول ہو نہ ڈسپنسری ہو اور نہ ہی سیوریج کا نظام ہو اس طرح کی بستیوں کے نام پر کروڑوں روپے ہڑپ کیے گئے ہیں اس کی تحقیقات ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ میں نے آزاد کشمیر کے متعلقہ محکموں اور کشمیر کونسل میں خطوط تحریر کیے ہیں اگر چہ ان کا جواب تا حال نہیں آیا لیکن خیبرپختوانخواہ میں مہاجرین کے نام پر ہونے والی بڑے پیمانے پرکرپشن اقرباپروری کا نوٹس لیا جائے اور اس کی تحقیقات کی جائیں وزیر موصوف نے چند نوکریاں منظور نظر لوگوں کو دی ہیں حلقے کے پڑھے لکھے نوجوان شنکیاری کی سڑکوں پر ریڑیاں لگانے پر مجبور ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ جعلی ٹھیکیداروں کے ذریعے حلقے کے فنڈز خرد برد کرنے والوں کا عوام حساب لیں گے ۔