شاہ غلام قادر کی جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی سے اہم ملاقات آزاد جموں وکشمیر کے آمدہ انتخابات کو شفاف اور غیر جانبدار بنانے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا

{AF}abdul rasheed turabiشاہ غلام قادر کی جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی سے اہم ملاقات آزاد جموں وکشمیر کے آمدہ انتخابات کو شفاف اور غیر جانبدار بنانے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا {/AF}

راولپنڈی ( پ ر ) مسلم لیگ ( ن) آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر نے آج جماعت اسلامی کے دفتر پونچھ ہاؤس میں جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی سے اہم ملاقات کی ، اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر نور الباری ، سیکرٹری جنرل سردار ارشد ندیم خان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں آزاد جموں وکشمیر کے آمدہ انتخابات کو شفاف اور غیر جانبدار بنانے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں اس امر پر اتفاق رائے پایا گیا کہ آزاد کشمیر میں انتخابات سے قبل ایک غیر جانبدار عبوری حکومت کا قیام ضروری ہے اس حوالے سے ایکٹ 74ء کے اندر ترمیم کر کے پاکستان اور گلگت بلتستان کی طرز پر عبوری سیٹ اپ کی نگرانی میں انتخابات کی گنجائش پیدا کی جانی چاہیے۔انتخابی فہرستوں کو از سر نو مرتب کرنے اور دیگر انتخابی اصلاحات کی ضرورت پر بھی اتفاق رائے پایا گیا ۔ ملاقات میں مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقوں میں انتخابی فہرستوں کے بنانے کے طریقہ کار اور جعلی سٹیٹ سبجیکٹ منسوخ کرنے کے طریقہ کار پر بھی گفتگو ہوئی اور ووٹر اور سٹیٹ سبجیکٹ کی تصدیق کے لیے تمام جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل حلقے کی سطح پر کمیٹیاں بنانے کی تجویز پر بھی اتفاق کیاگیا۔ ملاقات میں تحریک آزادی کشمیر کے مختلف امور اور بھارت کی موجودہ جارحیت بھی زیر بحث آئی ۔ اس پر اطمینان کا اظہار کیاگیا کہ آزاد کشمیرکی تمام دینی سیاسی جماعتیں اس محاذ پر متفق اور متحد ہیں ۔ بھارت کی طرف سے کسی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں ۔ بھارت کی طرف سے سیز فائر لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور پاکستان میں ’’ را ‘‘ کی تخریبی سرگرمیوں کی پشت پناہی کی مذمت کی گئی اور پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کرنے کو قابل اطمینان قرار دیتے ہوئے اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ بین الاقوامی سطح پر ایک سفارتی مہم کا اہتمام کیا جائے جس میں مقبوضہ کشمیر کے مظالم اور خطے میں نریندر مودی کے جنگی جنون کو بے نقاب کیا جائے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر